نئی دہلی:
اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اورممبر پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہاہے جس میں وہ ایک چینل سے گفتگو کے دوران یہ کہہ رہے ہیں کہ وہاں رام کا مندر ہے اور رہے گا۔ یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے اور وہ سمبت کو سب کو ماننا پڑے گا۔ ان کے برابر میں بی جے پی ترجمان سمبت پاترا کھڑے ہوئےہیں۔
ویسے تو اسدالدین اویسی کی بات اصولی ہے کہ سپریم کورٹ نے ایودھیاکے تعلق سے جو فیصلہ دیا ہے وہ سب کو ماننا ہوگا ۔ مسلم قیادت بغیر کسی اختلاف کے یہ بات شروع سے ہی کہتی آئی تھی کہ عدالت کا جو بھی فیصلہ ہوگا مسلمان بغیر چوں چرا اسے مانیں گے لیکن یوپی الیکشن کے موقع پر اویسی کے اس طرح کے بیان کا سیاسی طور پر استعمال خارج از امکان نہیں ہے اور وہ بھی اس پس منظر میں جبکہ ان کے مخالفین اے آئی ایم آئی ایم کے تعلق سے شدید تحفظات رکھتے ہیں۔










