نئی دہلی:
آج ابھی بعد نماز مغرب رئویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ ، زیر صدارت مولانا ابوالحسن پالن پوری نگراں دینی تعلیمی بورڈ و آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند ، امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر ۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔
چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ دہلی میں مطلع ِصاف نہیں ہونے کے سببچاند نظر نہیں آیا۔البتہ گوہاٹی، کوکرا جھار( آسام)، مگھیالہ، مغربی بنگال ، تری پورہ، کٹک ( اڈیشہ)، بہار اور دیوبند یوپی سمیت ملک کے مختلف مقامات پر رویت عام کی اطلاعات موصول ہوئیں ۔
اس لئے رئویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند اعلان کرتی ہے کہ29کی رویت شرعاً ثابت ہوگئی ہے ۔ کل بتاریخ12 جولائی2021ءبروز پیر ماہ ذی الحجہ1442 ھ کی پہلی تاریخ ہوگی ۔ عیدالاضحی21جولائی بروز بدھ کو ہوگی (ان شاء اللہ)
دوسری جانب شاہی امام مسجد فتحپوری دہلی مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمدصدر فتحپوری رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ آج29ذی قعدہ کو عیدالاضحی کا چاند نظر آگیا۔ دہلی میں مطلع غبارآلود تھا اور بیرون دہلی سے بھی ذی الحجہ کے چاند کی تصدیق ہوگئی لہٰذا یکم ذی الحجہ بروزپیر 12 جولائی کو ہوگی اور عیدالاضحی 21 جولائی2021بروز بدہ کوہوگی۔










