اردو
हिन्दी
جون 22, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوگی کو ایودھیا سے الیکشن میں اتارا جائے گا؟

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
یوگی کو ایودھیا سے الیکشن میں اتارا جائے گا؟
55
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ:

یوپی اسمبلی انتخابات میں ابھی تقریباً 7مہینے سے بھی کم وقت باقی ہے ۔ پردیش میں جیسے جیسے سیاسی پارہ چڑھنے لگا ہے ، ویسےہی قیاس آرائیوں کا دور بھی شروع ہو گیا ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) ایکشن موڈ میں آگئی ہے۔ حکمت عملی بنائی جارہی ہے، پارٹی اس بار بھی بڑی جیت درج کرنا چاہتی ہے اس کے لیے اسمبلی انتخاب میں سینئر لیڈروں کو میدان میں اتارنے پر منتھن کیا جا رہاہے ۔

بی جے پی نے 2022 میں 403 سے زیادہ سیٹیں جیتنے کا ہدف رکھا ہے ۔ اب قیاس لگائی جارہی ہے کہ بی جے پی سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ سمیت کئی سینئر لیڈروں کو الیکشن لڑا سکتی ہے ۔ سب سے زیادہ بحث میں سی ایم یوگی ، ڈپٹی سی ایم کیشوپرساد موریہ ،ڈاکٹر دنیش شرما اور بی جے پی ریاستی صدر سوتنتردیو سنگھ اور مہندر سنگھ کے نام ہیں۔

بی جے پی پوری جی جان سے اس کوشش میں مصروف ہے ۔ پارٹی ہائی کمان اور ریاست کی اعلیٰ قیادت مسلسل منتھن کررہی ہے کہ کیسے اسمبلی انتخاب میں پھر ایک بار تاریخی جیت دہرائی جائے۔ بی ایل سنتوش اور رادھا موہن سنگھ کے دوروں کو دیکھ کر لگ بھی رہاہے کہ بی جے پی ہر حال میں اپنے انتخابی فارمولیشن کو پورا کرے گی۔

سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ دیگر سینئرلیڈر بھی قانون ساز کونسل کے ممبر ہیں ، ان کی مدت کار بھی زیادہ دن نہیں بچی ہے ۔ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ ہی دونوں ڈپٹی سی ایم اور بی جے پی کے ریاستی صدر کی مدت کار بھی ستمبر 2022 تک ہی ہے ۔ بی جے پی کی کوشش ہے کہ اگر سینئر لیڈر اسمبلی انتخاب لڑیں گے تو آس پاس کی اسمبلی سیٹیں محفوظ ہوجائیں گی۔

ذرائع کی مانیں تو سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ ایودھیا سیٹ سے 2022 کا انتخاب لڑ سکتے ہیں۔ وہیں ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ کوشامبی کی سیراتھو اور ڈاکٹر دنیش شرما کو لکھنؤ پچھمی سیٹ سے الیکشن لڑایا جاسکتا ہے ۔اسی طرح کابینہ وزیر مہندر پرتاپ سنگھ کو بھی پرتاپ گڑہ کی کنڈا سیٹ سے میدان میں اتارا جاسکتا ہے ۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ کو بندیل کھنڈ میں کسی بھی سیٹ سے انتخابی میدان میں اتار ا جا سکتاہے ۔

ذرائع کے مطابق رام نگری ایودھیا کے ایم ایل اے تو سی ایم یوگی کے لئے اپنی سیٹ چھوڑنے کو بھی تیار ہے ۔ ایودھیا سے بی جے پی ایم ایل اے وید پرکاش گپتا نے کہا ہے کہ یہ ان کے لیے خوش قسمتی کی بات ہے ۔ وہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے لیے اپنی سیٹ خوشی خوشی خالی کرنے کو تیار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں 2017 سے انتظار میں ہوں، میں تو 2017 میں کہا تھاکہ جب یوگی جی کو قانون ساز کونسل یا ودھان سبھا کا ممبر بننا تھا ۔ اگر وہ ایودھیا سے انتخاب لڑتے ہیں تو یہ ہم سب کی خوش قسمتی ہوگی۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے 19 مارچ 2017 کو اترپردیش کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا تھا ، جس کےبعد 18 ستمبر 2017 سے وہ قانون ساز کونسل کے ممبر ہیں۔ وہیں دونوں ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ اور دنیش شرما نے بھی 19 مارچ 2017 کو نائب وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھایا تو وہ بھی ستمبر 2017 سے قانون ساز کونسل کے رکن ہیں۔ سوتنتر دیو سنگھ نے ستمبر 2017 میں قانون ساز کونسل کے ممبر کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

بھارت تیواری انکاؤنٹر
خبریں

کون تھا بھارت تیواری؟ جس کے انکاؤنٹر پر بہار کی سیاست میں مچا ہے ہنگامہ

22 جون
ری نیٹ سالور گینگ
خبریں

ری-نیٹ امتحان میں سالور گینگ کا بڑا کھیل بے نقاب، 9 نقلی امیدواروں سمیت 30 گرفتار

22 جون
جے ڈی وینس نے اپنے دو "پسندیدہ" جنوبی ایشیائی شخصیات کے نام بتا دیے
خبریں

جے ڈی وینس نے بتائے اپنے پسندیدہ بھارتی اور پاکستانی افراد، ایک نام نے سب کو چونکا دیا!

21 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
بھارت تیواری انکاؤنٹر

کون تھا بھارت تیواری؟ جس کے انکاؤنٹر پر بہار کی سیاست میں مچا ہے ہنگامہ

ری نیٹ سالور گینگ

ری-نیٹ امتحان میں سالور گینگ کا بڑا کھیل بے نقاب، 9 نقلی امیدواروں سمیت 30 گرفتار

جے ڈی وینس نے اپنے دو "پسندیدہ" جنوبی ایشیائی شخصیات کے نام بتا دیے

جے ڈی وینس نے بتائے اپنے پسندیدہ بھارتی اور پاکستانی افراد، ایک نام نے سب کو چونکا دیا!

ایران امریکا مذاکرات US Iran Talks

"جب واپس جائیں تو ہمارے پاس دنیا میں…”، ایران-امریکا مذاکرات پر شہباز شریف کا اظہارِ امید

جون 21, 2026
ایران امریکا مذاکرات US Iran Talks

"جب واپس جائیں تو ہمارے پاس دنیا میں…”، ایران-امریکا مذاکرات پر شہباز شریف کا اظہارِ امید

جون 21, 2026

حالیہ خبریں

بھارت تیواری انکاؤنٹر

کون تھا بھارت تیواری؟ جس کے انکاؤنٹر پر بہار کی سیاست میں مچا ہے ہنگامہ

جون 22, 2026
ری نیٹ سالور گینگ

ری-نیٹ امتحان میں سالور گینگ کا بڑا کھیل بے نقاب، 9 نقلی امیدواروں سمیت 30 گرفتار

جون 22, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN