اردو
हिन्दी
اکتوبر 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

’کورونا کے چیلنج‘ پر مذہبی پیشواؤں کی وزیر اعظم کے ساتھ آن لائن گفتگو

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
’کورونا کے چیلنج‘ پر مذہبی پیشواؤں کی وزیر اعظم کے ساتھ آن لائن گفتگو
55
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:

’ مذہبی رہنماؤں ، پیشواؤں اور مذہبی تنظیموں کا مشترکہ نمائندہ فورم ”دھارمک جن مورچہ “ کے زیر اہتمام محترم وزیر اعظم کے ساتھ گیارہ مذہبی رہنماؤں کی ایک آن لائن گفتگو کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ گفتگو کا مرکزی موضوع ” کورونا وبائی امراض کے چیلنجز : مذہبی تنظیموں اور حکومتوں کی مشترکہ کوششیں “ تھا۔ اس پروگرام میں مذہبی پیشوا شنکر اچاریہ شری اونکانند سرسوتی( پریاگ پیٹھ)، پیٹھا دھیس گوسوامی سشیل جی مہاراج، گلتا پیٹھا دھیش او دیھشاچاریہ جی ، گردوارہ بنگلہ صاحب کے چیف گرنتھی گیانی رنجیت سنگھ جی، فادر ڈاکٹر ایم ڈی تھا مس ، آ چاریہ ویویک مونی جی، برہما کماری بہن بی کے آشا، رام کرشن مشن کے سوامی شانت آتما نند جی، روی داسیا دھرم سنگٹھن کے سوامی ویر سنگھ ہتکار ی جی، بہائی دھرم کے ڈاکٹر اے کے مرچنٹ اور جماعت اسلامی ہند کے پروفسیر محمد سلیم انجینئر نے حصہ لیا۔

یہ گفتگو تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک چلی ۔ تمام مذہبی پیشواؤں نے پہلے اپنے خیالات اور تجاویز پیش کئے ۔ اس کے بعد معزز وزیر اعظم نے مذہبی پیشواؤں کے خیالات و تجاویز سننے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی پیشواؤں اور سرکار کو باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنا چاہئے اور آپ اپنی اپنی ریا ستی سرکاروں سے بھی مسلسل رابطے میں رہیں۔ انہوں نے مذہبی پیشواؤں کو ویکسینیشن کے بارے میں لوگوں میں پائے جانے والے خدشات کو دور کرنے کے لئے بھی کام کرنے کی تجویز دی ۔ انہوں نے آزادی کے 75 سالہ پروگراموں کا حصہ بننے اور ان میں تعاون دینے کی بھی بات کہی۔ انہوں نے مذہبی پیشواؤں سے ” ایک ہندوستان ،سریسٹھ ہندوستان “ کے لئے مل جل کر کام کرنے کی بھی اپیل کی۔

مذہبی پیشواؤں کی جانب سے جو تجاویزو خیالات پیش کئے گئے ان میں سے کچھ اہم یہ ہیں :

(1) کوروونا کے ان سنگین حالات کا مقابلہ اکیلے حکومت نہیں کرسکتی۔ سبھی مذہبی پیشواؤں ، اداروں اور سماجی تنظیموں اور حکومتوں کو ہر سطح پر مل جل کر کام کرنا ضروری ہوگا۔

(2) اس بڑے چیلنج کا مقابلہ تب ہی کامیابی سے کیا جاسکتا ہے جب ملک میں آپسی محبت، نیک نیتی اور اعتماد مضبوط ہو اور کوئی اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس نہ کرے۔ اس سلسلے میں مذہبی پیشوا اور سرکار دونوں اپنے اپنے حلقوں میں سخت محنت کریں ۔ باہمی محبت اور ہم آہنگی کو کمزور کرنے اور آپس میں نفرت پھیلانے والوں کو سماجی سطح پر مذہبی پیشوا اور ادارے اور حکومتی سطح پر ریاست و مرکز کی سرکاریں روکنے کی سنجیدہ کوشش کریں۔

(3) ویکسینیشن کے پروگرام کو اور زیادہ تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ مذہبی پیشوا اس کے لئے بیداری مہم کو سماج میں چلائیں اور سرکار ویکسین کی دستیابی کو تیز رفتار ی کے ساتھ یقینی بنانے کی کوشش کرے ۔

(4) اس وبا کے دوران ہوئے نقصان سے سبق لیتے ہوئے ہمیں چاہئے کہ سرکاری طبی سہولتوں کو کئی گنا بڑھا ئیں ۔ریاستی و مرکزی سرکاروں کے بجٹ میں طبی سہولیات کے لئے بجٹ میں بڑا اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔

(5) دوسری لہر کے دوران دواؤں اور طبی سہولتوں کی کالابازاری اور پرائیویٹ اسپتالوں کے ذریعہ مجبوری کا فائدہ اٹھاکر بڑی بڑی رقمیں وصول کرنے کے واقعات بڑی تعداد میں سامنے آئے تھے، مستقبل میں ایسا نہ ہو، اس کے لئے مرکزی اور ریاستی سرکاروں کی جانب سے سخت قدم اٹھائے جانے چاہئے۔

(6) دوسری لہر کے دوران بھی مندر ، مسجد، چرچ، گرودوارہ ، آشرم ، درگاہیں و دیگر مذہبی مقامات انسانی خدمات کے مراکز بن گئے تھے۔ سرکاری اداروں کی مدد سے خدمات کے یہ کام اور بڑے پیمانے پر کئے جا سکتے ہیں، اس کے لئے مذہبی پیشوا اور سرکاریں مل کر کام کریں ۔

(7) دوسری لہر کے دوران بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا اور دیگر کئی کمیاں سامنے آئیں۔ عوام کی جانب سے کوویڈ ہدایات کی تعمیل میں لاپرواہی ہوئی اور ہم بڑی بھیڑ والے مذہبی و سیاسی پروگراموں کو روکنے میں ناکام رہے۔ ان سب پہلوؤں کا ایمانداری سے تجزیہ کرکے مستقبل میں نظم و ضبط کے ساتھ کام کرنے کے لئے قدم اٹھائیں جائیں۔

(8 ) دھرم اچاریوں نے تباہی کے اخلاقی پہلو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کے وجوہات میں سے ایک وجہ بنی نوع انسان کی طرف سے قدرتی وسائل کے غلط استعمال سے پیدا ہونے والا عدم توازن ہے، تو دوسری طرف سماج میں بے حیائی، بدکرداری، ناانصافی، مظالم ، استحصال ، تشدد اور جانبداریت بھی اس کا ایک سبب ہے۔ اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم انفرادی طور پر ، اجتماعی طور پر اور سرکاری سطح پر ایمانداری سے اپنی اپنی غلطیوں کا جائزہ لے کر ان پر پشیماں ہوں ، رب سے معافی مانگیں اور اپنے اندر اصلاح کرنے کی کوشش کریں۔ امید ہے کہ رب ہمیں معاف کرکے ہم پر مہربانی کریں گے اور کورونا مہاماری کی آفت سے ہمیں نجات دیں گے۔

(9) سرکار اور عام مذہبی و سماجی تنظیموں کے ساتھ بوقت ضرورت مشاورت اورباہمی گفت و شنید کے ذریعہ عوام کے حقیقی حالات و مسائل سامنے آتے ہیں۔وزیر اعظم کا یہ اقدام خوش آئند ہے ، اسے جاری رکھنا ملک کی ترقی کے لئے ضروری ہے اور مفید بھی ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری
خبریں

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

17 اکتوبر
پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا
خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

15 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026

حالیہ خبریں

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

اکتوبر 17, 2026
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

اکتوبر 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN