اردو
हिन्दी
اکتوبر 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جموں وکشمیر میں دو سال میں 2300 لوگوں پر لگایا یو اے پی اے ، آدھے اب بھی جیل میں

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
جموں وکشمیر میں دو سال میں 2300 لوگوں پر لگایا یو اے پی اے ، آدھے اب بھی جیل میں
58
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر :

جموں وکشمیر میں 2019 سے لے کر اب تک انتظامیہ نے تقریباً 1200 کیسز میں 2300 لوگوں پر غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ ( یو اے پی اے ) کے تحت کارروائی کی ہے ۔ اس کے علاوہ 954 لوگوں پر پبلک سیفٹی لاء(پی ایس اے) کے تحت ایکشن لیا گیا ہے ۔ چونکانے والی بات یہ ہے کہ دو برسوں میں یو اے پی اے کے تحت پکڑے گئے 46 فیصد ،جبکہ پی ایس اے کے تحت حراست میں رکھے گئے 30 فیصد لوگ اب بھی جیل میں ہی ہیں۔

دی انڈین ایکسپریس کے ذریعہ حاصل کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں 2019 میںپی ایس اے کے تحت 699 لوگوں کو حراست میں لیا گیا، وہیں 2020 میں 160 اور 2021 میں جولائی کے آخرتک 95 لوگوں کو اسی قانون کے تحت بند کیا جا چکاہے ۔ ان میں سے 284 لوگوں کو انتظامیہ نے اب تک آزاد نہیں کیا ہے ۔ اطلاع کے مطابق ریاست سے 5 اگست 2019 کو خصوصی درجہ ختم کئے جانے کے لیے مہینے کے اندر ہی 290 لوگوں کو پی ایس اے کے ماتحت حراست میں لے لیا گیا تھا ۔ ان میں سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ سے لے کر عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی جیسے لیڈروں کے نام شامل تھے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جو لوگ حراست میں لئے گئے تھے، ان میں 250 اکیلے کشمیر سے تھے ۔

دوسری طرف یو اے پی اے کے تحت گزشتہ دو سالوں میں 2364 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ۔ ان میں 2019 میں 437 کیسز 918 گرفتاریاں ہوئیں۔ جبکہ 2020 میں 557 کیسز میں 953 کو گرفتار کیا گیا ۔ اس سال جولائی کے آخر تک 3275 کسیزمیں 493 لوگ گرفتار کئے گئے۔ موجودہ وقت میں ان میں سے 1100 لوگ حراست میں ہی رکھے گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کےمطابق پی ایس اے اور یو اے پی اے کے علاوہ سی آر پی سی کی دفعہ 107 کے تحت 2019 میں 5500 لوگوں کو حفاظتی تحویل میں رکھا گیا ، حالانکہ محکمہ داخلہ کاصاف کہنا ہے کہ ان تمام کو چھوڑ جا چکاہے ۔

بتا دیں کہ 24 جون کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران گپکار اتحاد کے رہنماؤں نے ان سخت قوانین کے تحت جیل میں بند لوگوں کو جلد از جلد رہا کرنے کی اپیل کی تھی۔ جموں و کشمیر کے رہنماؤں نے اسے حکومت کے تئیں اعتماد بڑھانے والا قدم قرار دیا تھا۔

انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے پی ڈی پی کے ترجمان سہیل بخاری نے کہا، ’ ایک طرف توحکومت اتنے سارے لوگوں کو حراست میں رکھ کر زمین پر بڑی تبدیلیوں کی بات کرتی ہے ، دوسری طرف پارلیمنٹ میں یہ کہتی ہے کہ امن کے بعد ہی جموں وکشمیر کو ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔ ان میں سے ایک ہی صورت حال صحیح ہو سکتی ہے ‘ ۔ وہیں نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر اسلم وانی نے کہاکہ انہیں (حکومت) قیدیوں کو جموں وکشمیر میں ہی رکھنا چاہئے۔ تاکہ کم سے کم ان کے پریوار تو ان سے مل سکیں ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN