نئی دہلی :
مرکزی حکومت کا فی الحال کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ یہ معلومات الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو جوابدہ بنانے اور صارفین کے تحفظ کے لیے مسلسل ایڈوائزری جاری کیے جا رہے ہیں ، لیکن فی الحال حکومت کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
کچھ صارفین نفرت اور تفرقہ پھیلانے کے لیے اس کا غلط استعمال بھی کرتے ہیں ، لیکن کوئی سوشل میڈیا پلیٹ فارم یا کوئی دوسرا ذرائع ابلاـغ ہندوستانی جمہوریت کو تباہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے غلط استعمال کی کئی شکایات بھی موصول ہوتی ہیں جن کا جواب اسی کے مطابق دیا جاتا ہے۔











