اردو
हिन्दी
اکتوبر 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دہلی فسادات: پولیس نے عدالت کو بتایا-جانچ کی تفصیلات میڈیا کو کیسے ملی، اس کا پتہ نہیں چلا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
دہلی فسادات: پولیس نے عدالت کو بتایا-جانچ کی تفصیلات میڈیا کو کیسے ملی، اس کا پتہ نہیں چلا
63
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:

دہلی پولیس نے ایک اسٹیٹس رپورٹ میں ہائی کورٹ کو مطلع کیا کہ جانچ میں یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ دہلی فسادات کی تحقیقات کی تفصیلات میڈیا کو کیسے ملی تھی۔پولیس نے یہ رپورٹ ملزم آصف اقبال تنہا کی اس عرضی پر دائر کی ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ متعلقہ عدالت کی طرف سے نوٹس لینے سے پہلے ہی چارج شیٹ کےمواد کو لیک کر دیا گیا تھا۔

جسٹس مکتا گپتا نے جمعرات کو کہا کہ وہ سیل بند لفافے میں ملی دہلی پولیس کی علیحدہ تحقیقاتی رپورٹ پڑھیں گی اور تنہا کی عرضی کو شنوائی کے لیے11 اگست کے لسٹ کر دیا۔ دہلی پولیس کی جانب سے پیش ہوئے وکیل رجت نائر نے عدالت کو مطلع کیا کہ معاملے میں اسٹیٹس رپورٹ بھی دائر کر دی گئی ہے۔اسٹیٹس رپورٹ میں دہلی پولیس نے کہا کہ عدالت کے آرڈرکے تحت کرائم برانچ کےڈی ایس پی نے الزاموں کی’تفصیلی جانچ‘کی لیکن یہ پتہ نہیں چل سکا کہ جانکاری مبینہ طور پر کیسے لیک ہوئی۔اسٹیٹس رپورٹ کے مطابق، ’جانچ افسر تفتیش کے دوران ان افسروں؍دفتروں کا پتہ نہیں لگا سکے، جہاں سے جانچ کی تفصیلات میڈیا کے ساتھ ساجھا کی گئی تھی۔”

عدالت کو بتایا گیا کہ مختلف میڈیااہلکاروں سے پوچھ تاچھ کی گئی، لیکن انہوں نے ’’اپنے ذرائع کی تفصیلات‘‘ دینے سے منع کر دیا اور ہدایت جاری کی جا رہی ہیں کہ معاملوں کی فائلوں کو زیادہ مستعدی سے سنبھالا جائے، تاکہ ایسے مدعےمستقبل میں نہ پیدا ہوں۔دہلی پولیس نے کہا کہ تنہا کے آزاد اورغیرجانبدارانہ شنوائی کے حق میں کوئی تعصب نہیں ہوا ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالبعلم آصف اقبال تنہا نے پچھلے سال ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرکےالزام لگایا تھا کہ متعلقہ عدالت کی طرف سےنوٹس لینے سے پہلے ہی جانچ ایجنسی کے ذریعے درج ان کے بیان کومبینہ طور پرلیک کرکے پولیس حکام نے بدعملی کی ہے۔ یہ بیان چھان بین کے دوران جانچ افسروں نے درج کی تھی۔

عدالت نے پولیس کو ملزم کے اقبالیہ بیان کے لیک ہونے کی ویجیلنس انکوائری رپورٹ دائر کرنے کی ہدایت دی تھی۔گزشتہ مارچ مہینے میں عدالت نے دہلی پولیس کی ویجیلنس انکوائری رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے ردی کا کاغذ بتایا تھا۔عدالت نے کہا تھا کہ اگر ویجیلنس انکوائری رپورٹ یہ پتہ لگانے میں نااہل ہے کہ کیا ہوا، تو سخت احکامات پاس کیے جا ئیں گے اور پولیس کو یہ پتہ لگانا ہوگا کہ لیک کہاں سے ہوا تھا۔اس کے بعد 5 مارچ کو عدالت نے دہلی پولیس کمشنر کو حلف نامہ دائر کرکے جانکاری کو میڈیا میں لیک کرنے کے لیے ذمہ دار شخص کی جوابدہی طے کرنے کو کہا تھا۔

زی نیوز اس معاملے میں الزامات کا سامنا کرنے والےاہم میڈیا اداروں میں سے ایک ہے۔ ہائی کورٹ نے فسادات معاملے میں تنہا کے مبینہ قبولنامے کےنشریات پر زی نیوز سے سوال کیا تھا اور کہا تھا کہ اس طرح کے دستاویزوں کو باہر لاکر شائع نہیں کیا جا سکتا ہے۔

عدالت نے میڈیا ہاؤس کو ہدایت دی تھی کہ وہ ایک حلف نامہ داخل کرے، جس سے اس سورس کا نام پتہ چلے جس سے متعلقہ صحافی کو دستاویز ملے تھے۔جامعہ کے طالبعلم آصف اقبال تنہا کو پچھلے سال شمال مشرقی دہلی میں فرقہ وارانہ تشددسے متعلق ایک معاملے میں مئی 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس نے کہا تھا کہ شاہین باغ میں ابوالفضل انکلیو کے رہنے والے تنہا اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن کے ممبر تھے اور جامعہ کوآرڈنیشن کمیٹی کا حصہ تھے، جس نے شہریت قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔غورطلب ہے کہ گزشتہ 15 جون کو دہلی ہائی کورٹ نے یو اے پی اے کے تحت گرفتار نتاشا نروال، دیوانگنا کلیتا اور اقبال آصف تنہا کو ضمانت دے دی تھی۔قابل ذکر ہے کہ 24 فروری، 2020 کوشمال مشرقی دہلی میں شہریت قانون کے حامیوں اور اس کے مخالفین کے بیچ فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات ہوئے تھے۔ اس تشددمیں تقریباً53 لوگ مارے گئے تھے اور لگ بھگ 200 لوگ زخمی ہو گئے تھے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری
خبریں

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

17 اکتوبر
پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا
خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

15 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026

حالیہ خبریں

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

اکتوبر 17, 2026
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

اکتوبر 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN