لکھنؤ:
اتر پردیش اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف سہیل دیو سبھارتیہ سماج پارٹی اور سابق کابینہ وزیر اوم پرکاش راج بھر نے ہفتہ کو وارانسی میں بڑا بیا ن دیا۔ راج بھر نے کہاکہ اسدالدین اویسی اور ان کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم سے کوئی اختلاف نہیں ہے ۔ کہاکہ ہم ساتھ انتخاب لڑیں گے ، اویسی ہم سے الگ نہیں ہوئے ہیں ۔ اس معاملے میں 27 اکتوبر کو صورت حال واضح ہوجائے گا۔
اس بیان کے ساتھ راج بھر نے اسدالدین اویسی کے ساتھ تعلق کو برقرار رہنے کو لے کر سیاسی مباحث پر لگام لگانے کی کوشش کی ہے۔ سرکٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران اوم پرکاش راج بھر نے بی جے پی کو نشانہ پر لیا۔ کہاکہ بی جےپی کو پردیش میں مہنگائی اور سیلاب کی نہیں بلکہ اپنے ووٹ کی فکر ہے۔ جگہوں کے نام بدلنے کو لے کر بھی وہ سرکارپر حملہ آور ہوئے۔
بی جے پی کے ساتھ تعلقات پر انہوں نے کہا کہ تمام آپشن کھلے ہیں۔ بتادیں کہ آج وارانسی میں سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی)نے دیپ نارائن انٹر کالج کٹاری ، چولاپور سمیت کئی مقامات پر خواتین بیداری حقوق کانفرنس کاانعقاد کیا ہے ۔ اوم پرکاش راج بھر مہمان خصوصی تھے۔











