گوہاٹی:
آسام کے ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز (ڈی آئی پی آر) نے ایک آزاد نیوز پورٹل ‘’دی کراس کرنٹ‘ کے خلاف پولیس شکایت درج کی ہے جس میں انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ایکٹ کے سیکشن 45 کے تحت ‘مناسب قانونی کارروائی شروع کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ 6 اگست کو دیس پور پولیس نے اس شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا۔
اس سے پہلے ، ڈی آئی پی آر نے آئی ٹی ایکٹ کے سیکشن 66 اے کے تحت قانونی کارروائی کی شکایت درج کی تھی ، جسے 2015 میں ہی سپریم کورٹ نے ختم کر دیا تھا۔
شکایت ایک ویڈیو نیوز رپورٹ کے حوالے سے درج کی گئی تھی جس میں آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما ، وزیر اطلاعات؍رابطہ عامہ پیوش ہزاریکا اور ریاست ڈی آئی پی آر پر سخت سوالات اٹھائے گئے تھے۔ انہیں 6 اگست کو طلب کیا گیا تھا اور انہیں پولیس اسٹیشن میں رات گزارنی پڑی تھی۔











