نئی دہلی :
دہلی جنترمنتر پر ایک خاص مذہب کے خلاف مبینہ طور پر اشتعال انگیز نعرے بازی کا ویڈیو وائرل ہوا ہے ۔ اس ویڈیو میں کچھ تنظیم کے لوگ اشتعال انگیز تقریر کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس مخالف مظاہرے کے دوران بھیڑ کے ذریعہ ایک خاص مذہب کے خلاف متنازع نعرے لگائے گئے۔ اسی مخالف مظاہرے کو کوور کرنے پہنچے ایک رپورٹر کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر لوگ شیئر کرتے ہوئے سرکار پر سوال اٹھا رہے ہیں ۔ دراصل وائرل ہورہی ویڈیومیں جمع ہوئی بھیڑ رپورٹر سے زبردستی جے شری رام کے نعرے لگوانے کی کوشش کررہی ہے ۔ ویڈیو میں کچھ لوگ یہ کہتے نظر آرہے ہیں کہ نہیں بولے گے شری رام….. اس ملک میں رہنا ہے تو جے شری رام کہنا پڑےگا۔
اس پر رپورٹر نے کہاکہ ’ میرا من کہے گا تو میں بول دوں گا،لیکن آپ لوگ مجھ سے زبردستی مت بولوائے ۔ اتنے سارے لوگ مجھ سے گھیر کر کہیں گے تم جے شری رام بولو تو میں نہیں بولوں گا ۔ ‘ اس ویڈیو میں نظر آرہے کچھ لوگ رپورٹر سے بار بار ایک سوال پوچھ رہے ہیں کہ جے شری رام کیوں نہیں بول رہے ہو۔ وہیں بھیڑ میں موجود کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اس شخص کو چینل سے نکال دیا جانا چاہئے۔ اس پر رپورٹر نے کہاکہ ایک بات بتائے میں آپ لوگوں کا کہنا نہ مانو تو غلط؟ بتادیں کہ یہ ویڈیو’ نیشنل دستک‘ کے رپورٹر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کیا ہے ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر لوگ حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی کچھ لوگ سپریم کورٹ سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا کہہ رہے ہیں۔











