احمد آباد :
مہاتما گاندھی سے جڑے یادگاروالے سابرمتی آشرم کی دوبارہ ترقی کے گجرات سرکار کے منصوبہ کا کانگریس نے مخالفت کی ہے۔ راجستھا کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہاکہ سابرمتی آشرم کو گرانے کا فیصلہ چونکانے والاہے ۔ یہ سیاسی فیصلہ لگاتا ہے ۔
پی ایم نرنیدرمودی کو اس معاملے میں دخل دینا چاہئے اور اس پر ایک بار پھر غور کرنا چاہئے۔ گہلوت نے گجرات سرکار کے اس فیصلے کو مہا تما گاندھی کی توہین قرار دیا ہے ۔ اشوک گہلوت نے کہاکہ سابرمتی آشرم کو گرا کر میوزیم بنانے کا گجرات سرکار کا فیصلہ چونکانے والا اور غلط ہے ۔











