اردو
हिन्दी
جون 23, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

چوبیس گھنٹوں کے اندر ایک اور اتحاد ملت کانفرنس

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
چوبیس گھنٹوں کے اندر ایک اور اتحاد ملت کانفرنس

(علامتی تصویر)

601
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:

8اگست کو ہوئی اتحاد ملت کانفرنس کے بعد اسی مقام یعنی ہوٹل ریور ویو میں دوسرے دن یعنی9اگست کو ایک اور اتحاد ملت کانفرنس ہوئی اس کے داعی اور مدعو الگ تھے۔

ذرائع کے مطابق اس کے روح رواں حضرت مولانا سجاد نعمانی تھے،اس کے شرکاء میں پی ایف آئی کے سکریٹری انیس احمد،ایس ڈی پی آئی کے جنرل سکریٹری محمد شفیع،ڈاکٹر تسلیم رحمانی،امام کونسل آف انڈیا کے نمائندے،درگاہ خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے سجادہ نشیں سرور چشتی،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر جن کا نام معلوم نہیں ہوسکا،کئی نوجوان تنظیموں کے نمائندے،جماعت اسلامی ہند کے ملی امور شعبہ کے نگراں ملک محمد معتصم خان، ایک شریک نے دعویٰ کیا کہ کئی درگاہوں کے سجادہ نشین بھی موجود تھے۔ اس میں کئی تنظیمیں ایسی تھیں جو پہلی والی اتحاد کی کوششوں میں نہیں بلائی گئیں تھیں۔

ان کے علاوہ جماعت اسلامی کے مجتبیٰ فاروق اور مولانا عبیداللہ خان اعظمی بھی موجود تھے۔ مولانا نعمانی سابق میٹنگ کی اتحادکمیٹی کے بھی ممبر ہیں۔ میٹنگ کا ایجنڈہ لگ بھگ وہی تھا، الگ کرنےکی مزید وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔جماعت اسلامی کیوں شریک ہوئی اس سوال پر ملک معتصم نے کہا کہ 8اگست کی میٹنگ کے منتظمین الگ ہیں۔اور 9تاریخ کی میٹنگ کے منتظمین الگ ہیں۔ 8 اگست کی میٹنگ میں تائید عدم تائید کا کوئی ایجنڈا نہیں تھا۔نہ اس میں کوئی ایسا فیصلہ ہوا ہے جس سے کوئی کام طے ہونا معلوم ہوتا ہے۔اتحاد ملت کی اپیل، وغیرہ کی اہمیت سے کون انکار کر سکتا ہے۔

انہوں نے ’روزنامہ خبریں‘ کو بتایا اس میں کوئی نئے نظم کی تشکیل وغیرہ کی بات نہیں ہوئی ہے، اور جماعت اب کسی نئے اتحاد کے نظم یا انتظامیہ کی تشکیل کے حق میں نہیں ہے،لیکن ایسا کوئی فیصلہ 8 اگستکی میٹنگ میں نہیں ہوا ہے اس لیے کسی امر میں تائید یا عدم تائید کی بات نہیں ہے۔

9تاریخ کی میٹنگ میں ایسا لگتا ہے کہ کسی نئی تحریک، یا نئے نظم کی تشکیل کا منصوبہ ہے۔لیکن یہ بھی کوئی تحریر میں نہیں تھا۔تقاریر میں ایسے عزائم موجود تھے۔

9تاریخ کی میٹنگ جماعت کی نمائندگی ملک معتصم خان نے کی تھی اور وضاحت سے یہ بات پیش کی گئی کہ موجود جماعتوں کے نظم کافی ہیں۔مزید جماعت، تحریک، یا تنظیموں کے وفاق کی ضرورت نہیں ہے، ایسے کسی امر سے جماعت اسلامی ہند نے اتفاق نہیں کیا ہے۔اگر کوئی تحریری مواد وغیرہ پیش کیا جائے اور جماعت اسلامی ہند مرکز میں غور وفکر کے بعد جواب دیا جاسکتا ہے۔

اس کانفرنس کو میڈیا سے دور رکھا گیا اور رازداری کا مظاہرہ کیا۔ ڈاکٹر منظور عالم کا کہنا ہے کہ وہ خیر کی امید کرتے ہیں اللہ شر سے محفوظ رکھے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

بھارت تیواری انکاؤنٹر
خبریں

بھارت تیواری کیس میں بڑا ایکشن، انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR درج

23 جون
تیج پرتاپ یادو پی اے چوری
خبریں

تیج پرتاپ کے گھر بڑی چوری! 20 لاکھ کیش اور سونا غائب PA موتی لال فرار

23 جون
ٹرمپ اسٹارمر تنقید
خبریں

"تیل، غیر قانونی تارکینِ وطن اور جرائم نے برطانوی وزیراعظم کو ڈبو دیا”، ٹرمپ کا اسٹارمر پر حملہ

23 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
بھارت تیواری انکاؤنٹر

بھارت تیواری کیس میں بڑا ایکشن، انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR درج

تیج پرتاپ یادو پی اے چوری

تیج پرتاپ کے گھر بڑی چوری! 20 لاکھ کیش اور سونا غائب PA موتی لال فرار

ٹرمپ اسٹارمر تنقید

"تیل، غیر قانونی تارکینِ وطن اور جرائم نے برطانوی وزیراعظم کو ڈبو دیا”، ٹرمپ کا اسٹارمر پر حملہ

Lucknow Fire

لکھنؤ کے علی گنج میں خوفناک آتشزدگی، حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی نے 15 جانیں لے لیں

بھارت تیواری انکاؤنٹر

بھارت تیواری کیس میں بڑا ایکشن، انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR درج

جون 23, 2026
تیج پرتاپ یادو پی اے چوری

تیج پرتاپ کے گھر بڑی چوری! 20 لاکھ کیش اور سونا غائب PA موتی لال فرار

جون 23, 2026
ٹرمپ اسٹارمر تنقید

"تیل، غیر قانونی تارکینِ وطن اور جرائم نے برطانوی وزیراعظم کو ڈبو دیا”، ٹرمپ کا اسٹارمر پر حملہ

جون 23, 2026
Lucknow Fire

لکھنؤ کے علی گنج میں خوفناک آتشزدگی، حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی نے 15 جانیں لے لیں

جون 23, 2026

حالیہ خبریں

بھارت تیواری انکاؤنٹر

بھارت تیواری کیس میں بڑا ایکشن، انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR درج

جون 23, 2026
تیج پرتاپ یادو پی اے چوری

تیج پرتاپ کے گھر بڑی چوری! 20 لاکھ کیش اور سونا غائب PA موتی لال فرار

جون 23, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN