اردو
हिन्दी
اکتوبر 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جماعت اسلامی کے وفد کا جوہر یونیورسٹی کا دورہ،کہا، یہ قومی اثاثہ،سرکار حریف کی نگاہ سے نہ دیکھے،ڈی ایم سے بھی ملاقات

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
جماعت اسلامی کے وفد کا جوہر یونیورسٹی کا دورہ،کہا، یہ قومی اثاثہ،سرکار حریف کی نگاہ سے نہ دیکھے،ڈی ایم سے بھی ملاقات
495
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

رام پور: ( محمد مسلم غازی)

جماعت اسلامی ہند کا ماننا ہے کہ محمد علی جوہر یونیورسٹی کے تعلق سے میڈیا نے منفی مہم چلا کر عوام تک غلط تأثر پہنچایا ہے۔ یہ ایک باوقار تعلیمی ادارہ ہے جس کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جانا چاہئے۔ اس کے لئے عوامی سطح پر بیداری مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ آج جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے یہاں جوہر یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ ڈی ای سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں دورے کا مقصد بتایا۔

جماعت اسلامی ہند کے ملی امور کے نگراں ملک محمد معتصم خاں نے کہا کہ اگر جوہر یونیورسٹی خدانخواستہ بند ہوگئی تو یہ بڑا خسارہ ہوگا ۔ مسلمانوں کا تعلیمی گراف ویسے بھی تشویش ناک ہے ۔ایسے حالات میں کسی بھی تعلیمی ادارے کی بقا ضروری ہے۔ انھوں نے بتایا کہ وفد نے جوہر یونیورسٹی کی انتظامیہ سے ملاقات کرکے صورت حال سے واقفیت حاصل کی۔

معلوم ہوا کہ سرکاری کارروائیوں کے سبب کیمپس میں دہشت و مایوسی کی فضا ہے، طلبہ کی تعداد کم ہورہی ہے۔ انھوں نے اعظم خاں کے تعلق سے کئے گئے سوال پر کہا کہ ہم کسی بھی شخص کے لئے یہاں نہیں آئے، ان پر جو بھی الزامات ہیں ان کا فیصلہ عدالت کرے گی۔ ہمیں یونیورسٹی کے مستقبل کو لے کر تشویش ہے۔ ادارے بڑی مشکل سے بنتے ہیں۔ جوہر یونیورسٹی کو اقلیتی ادارہ کی حیثیت حاصل ہے، یہ بڑی اہم بات ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈی ایم سے ملاقات کے دوران مسلمانوں کی تعلیمی صورت حال اور جوہر یونیورسٹی پر کی جانے والی کارروائیوں کے پس منظر میں گفتگو خوش گوار رہی۔ ڈی ایم سے ہم نے کہا کہ تعلیمی ادارے سب کے لئے ہوتے ہیں۔ ان کو نقصان نہیں پہنچنا چاہئے۔ اگر ان میں کسی طرح کی قانونی یا ضابطہ کی کمی ہے تو اسے دور کیا جائے۔ دیگر اداروں کو سرکار زمین دیتی ہے، تو یونیورسٹی کو بھی دے۔ اسے فراخ دلی کامظاہرہ کرنا چاہئے۔سرکار اسے حریف کی نظر سے نہ دیکھے۔

ڈی ایم نے یقین دلایا کہ ہماری انتظامیہ کی طرف سے بھر پور تعاون رہے گا اور جو بھی قدم اٹھایا گیا ہے وہ عدالتی احکامات کی تعمیل میں کیا گیا اور جن باتوں کا تذکرہ کیا ہے ان پر اعلیٰ سطح پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ وفد نے اعظم خاں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔ بعد ازاں ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ان کے جلد ٹھیک ہونے کی خواہش کی۔ وفد کا یہ دورہ جوہر یونیورسٹی کا حال جاننے اور اس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر تھا۔ عام طور پر یہ بات محسوس کی جارہی تھی کہ مسلم تنظیموں کی طرف سے جوہر یونیورسٹی کو سرکاری سازشوں کے خلاف لڑنےکے لئے تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی کی طرف سے اس پہل کو رام پور میں بہت سراہا گیا۔ یونیورسٹی کی لڑائی لڑنے والوں کو اخلاقی حمایت سے تقویت حاصل ہوتی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ دیگر تنظیمیں بھی کھل کر سامنے آئیں گی۔ ملک محمد معتصم خاں کی قیادت میں آئے وفد میں انعام الرحمٰن، مصعب قاضی ( ایس آئی یو) محمد خلیق ( آئی ٹی) اور محمد حسیب سابق رجسٹرار جامعہ ملیہ اسلامیہ شامل تھے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری
خبریں

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

17 اکتوبر
پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا
خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

15 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026

حالیہ خبریں

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

اکتوبر 17, 2026
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

اکتوبر 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN