سونی پت:
ہریانہ کے سونی پت ضلع کے کنڈلی تھانہ علاقے کے ایک گاوں میں دو نابالغ بہنوں کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی گئی اور پھر ان کو فصلوں میں چھڑکاو والی زہریلی دوا پلا دی گئی۔ حالت بگڑنے پر ان کو دہلی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ فیملی کے لوگون نے پولیس کو سرپدنش سے موت ہونے کی اطلاع دی تھی۔ شک ہونے پر پولیس نے پوسٹ مارٹم کرایا تو اجتماعی آبروریزی کرنے کے بعد زہریلی دوا کے اثر سے موت ہونے کا معاملہ سامنے آیا۔
پولیس نے اہل خانہ کو اعتماد میں لے کر پوچھ گچھ کی تو لڑکیوں کی ماں نے چار نوجوانوں کے خلاف اجتماعی آبروریزی اور قتل کی شکایت پولیس کو دی۔ ملزم نوجوانوں نے لڑکیوں کی ماں کو منہ کھولنے پر فیملی سمیت انہیں قتل کرنے کی وارننگ دی تھی۔
واضح رہے کہ کنڈلی تھانہ علاقے کے گاوں کے باہر کالونی بنی ہوئی ہے۔ اس میں کھیتوں میں کام کرنے والے کامگار رہتے ہیں۔ ان میں سے ایک مکان میں ہی بہار کے رہنے والی فیملی رہتی ہے۔ فیملی میں شوہر – بیوی کے ساتھ ہی دو 14 اور 16 سال کی دو نابالغ لڑکی اور ان کے دو چھوٹے بھائی رہتے تھے۔ پاس کے مکان میں ہی بہار کے کچھ کامگار رہتے ہیں۔ پانچ اگست کی رات کو دونوں لڑکیوں کی حالت بگڑنے پر گھر والوں نے ان کو نریلا – دہلی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں پر اگلے دن ان کی موت ہوگئی۔











