اردو
हिन्दी
مئی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

’میرے چینل کو جہادی کہا،لگا کہ ماردیا جاؤں گا’،جنتر منتر پر ریڈیکل ہندوؤں میں پھنس گئے رپورٹر کی ڈراؤنی کہانی!

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
’میرے چینل کو جہادی کہا،لگا کہ ماردیا جاؤں گا’،جنتر منتر پر ریڈیکل ہندوؤں میں پھنس گئے رپورٹر کی ڈراؤنی کہانی!
118
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :

ویب سائٹ نیشنل دستک کے رپورٹر انمول پریتم سے جبراً ’ جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے کو کہا گیا ،انہیں دھمکی دی گئی، انہیں بے عزت کیا گیا ، یہ سب اس جنتر منتر پر ہوا جو ہائی سیکورٹی زون ہے،جہاں پولیس کی مکمل نگرانی رہتی ہے ،لیکن پھر یہ بھیڑ انمول کو کافی دیر تک ہراساں کرتی رہی، انمول یہاں 8 اگست کو بی جے پی لیڈر اشونی اپادھیائے کی جانب سے بلائے گئے احتجاج کو کوریج کرنے آئے تھے ۔ موقع واردات پر صورت حال کیسے بگڑ گئی اس سلسلے میں ’دی کوئنٹ‘ نے انمول سے تفصیل سے بات چیت کی۔

دی کوئنٹ سے انمول نے بتایاکہ جیسے ہی میں ان سے بات چیت کرنی شروع کیا، انہی لوگوں میں سے سوال آیا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ روہنگیاں مسلمان ہے، اس کے بعد میں نے ان سے کہاکہ سات سال سے ملک میں بی جے پی کی حکومت ہے، نریندر مودی ملک کے وزیر اعظم ہیں تو آپ لوگ ان سے کیوں نہیں پوچھتے،اگر روہنگیاں مسلمان ملک میں سب سے بڑامسئلہ ہے تو ان سے پوچھئے کہ حل کیا نکالا جا رہاہے اور اب تک مسئلہ کاحل کیوں نہیں نکالا گیا۔

جے شری رام کا نعرہ کی نوبت کیو ںآئی اس کے بارے میں انمول نے بتایا کہ اس میں سے اچانک ایک لڑکا چلایا اور مجھے پوائنٹ آؤٹ کرکے بولا کہ یہ ایک جہاد ی چینل ہے، اس چینل کے لوگ رام سے نفرت کرتے ہیں ، ہندوؤں سے نفرت کرتےہیں اور یہ لوگ وندے ماترم سے نفرت کرتے ہیں،یہ لوگ بھارت ماتا کی جے سےنفرت کرتے ہیں اور لوگ مودی- یوگی سے نفرت کرتےہیں… اس طرح کی چیزیں بول رہا تھا۔ اس کے بعد وہاں پر میرے آس پاس کھڑے 10 لوگ زور دینے لگے کہ تم جے شری رام کا نعرہ لگاؤ۔ میں نے ان لوگوں کو سمجھانا چاہا کہ ہم لوگ بات چیت کرسکتے ہیں اس طرح سے پر تشددہونا ٹھیک نہیں ہے ۔

انمول پریتم نے مزید بتایا کہ حالات کچھ سنبھلے لیکن پھر ان کے ایک سوال سے بھیڑ بالکل سے اکھڑ گئی۔

اس کے بعد میں نے ایک چھوٹا سا سوال کردیا کہ ملک میں وزیر اعظم مودی خود لوگوں کو اناج بانٹ رہے ہیں جس سے یہ انداز لگایا جا سکتا ہے کہ ملک میں غریبی اور بھکمری ہے،ایسےوقت میں آپ لوگ غریبی اور بے روزگاری سے لڑنے کے بجائے ان تمام مسائل پر کیوں بات کررہے ہیں جو بھرے ہوئے پیٹ کے ایشوزہیں۔ یہ سوال پورا ہونے سے پہلے ہی بھیڑ سے ایک 50-55سال کے شخص آئے چلانا شروع کردیا کہ تم لوگ جہادی ہو ،تم پہلے جے شری رام بولو ،اس کے بعد وہاں جمع تمام لوگ جے شری رام بولنے کے لیے زور زبردستی کرنے لگے ۔

انمول نے بتایاکہ اس کے بعد ہی اس میں سے ایک آدمی آیا ، اس نے میرے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے گھورا اور ایک الگ انداز میں مجھ سے کہاکہ تمہارے منھ میں دہی جما ہے کیا.. . وہ ایک ایسا لمحہ تھا جب مجھے لگاکہ اب یہ لوگ آؤٹ آف کنٹرول ہوگئے ہیں،شاید اب یہ میری نہیں سنیں گے اور مجھ پر حملہ کردیں گے ۔

’اس وقت مجھےیہ انتخاب کرنا تھاکہ جسم پر چوٹ کھاؤں یا روح پر ‘

میں نے سوچا کہ اگر میں نے سمجھوتہ نہیں کیا تو یہ لوگ مجھ پر حملہ کردیں گے ، میرے جسم کی ہڈیاں توڑ دیں گے اور تمام چوٹیں میرے جسم پر لیں گی۔ یہ چوٹیں مہینے، سال ، دو سال میں بھر جائیں گی ۔لیکن اگر میں ان کی بات مان لیتا ہوں تو جو چوٹ میرے اصولوں پر ،میری روح پر ،میری اخلاقیات کو پہنچے گی یہ چوٹ شاید میں پوری زندگی بھر نہ پاؤں اور کسی بھی رات سکون سے سو نہ پاؤں کہ میں نے ایسے لوگوں کے سامنے خودسپردگی کردیا جو لوگ اس ملک میں بولنے کی آزادی کی قدر نہیں کرتے۔ اس لئے میں نے خود کو اور اپنے نظریے کو بچانے کا فیصلہ لیا اور ان سے بولا کہ میرا من ہو گا تو بولوں گا ورنہ میںنہیں بولوں گا اور اگر آپ لوگ ایسے گھیر کر مجھ سے کہیں گے تب تو بالکل بھی نہیں بولوں گا۔

ایک گراؤنڈ رپورٹ کے طور پر اگر پیٹرن کی بات کریں تو ایسا میں پہلی بار فیس کر رہا تھا۔ اس کے پہلے میں دہلی فساد کے دوران رپورٹنگ کرتے ہوئے بھیڑ سے گھر گیا تھا تو پولیس کی مدد سے بچا تھا لیکن اس بار جو ہوا یہ میرے لیے بالکل نیا تھا۔ میں نے بہت تمام احتجاج کو کور کیا ہے ، لوگ بات کرتے ہیں ،مسائل پر سوال وجواب ہوتا ہے اور جو سوال ان کو اچھا نہیں لگتا اس پر بھی وہ بول دیتے ہیں کہ یہ سوال آپ کا ٹھیک نہیں ہے، لیکن یہ والا تجربہ بالکل نیا تھا کہ لوگ آپ سے زبردستی نعرہ لگانے کے لیے بولیں اور نوچ کھائیں۔ یہ جو بھی تھا بہت خطرناک تھا، جمہوریت میں ایسی چیزیں نہیں ہونی چاہئے ،ہم سب کو جمہوری طریقے سے اپنی بات رکھنے کا حق ہے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN