اردو
हिन्दी
اکتوبر 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جسٹس آر ایف نریمن: سپریم کورٹ کے وہ جج ، جن کے لیے بدل گیا تھا قانون، جانئے قصہ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
جسٹس آر ایف نریمن: سپریم کورٹ کے وہ جج ، جن کے لیے بدل گیا تھا قانون، جانئے قصہ
107
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :

سپریم کورٹ کے جج قانون کے مطابق اپنے 65 ویں سالگرہ سے ایک دن پہلے ریٹائر ہو جاتے ہیں۔ آج جسٹس روہنٹن فالی نریمن کی سالگرہ ہے اور اس اصول کے مطابق وہ جمعرات 12 اگست کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔ ان کی وداعی کے موقع پرچیف جسٹس این وی رمن جذباتی ہو گئے ، انہوں نے کہا کہ آج ہم ہندوستانی عدلیہ نظام کا ایک شیر کھو رہے ہیں۔ جسٹس آر ایف نریمن کی مدت پر نگاہ ڈالیں تو ان کی ذہانت اور تیز طرار رویے کا اندازہ لگ جاتا ہے ۔

جسٹس نریمن 13 اگست 1956 کو پیدا ہوئے۔ وہ 1993 میں سینئر ایڈوکیٹ بنے اور 27 جولائی 2011 کو ہندوستان کے سالیسٹر جنرل مقرر ہوئے۔ انہیں 7 جولائی 2014 کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دی گئی اور 12 اگست کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔

اپنے کیریئر میں دیے بڑے فیصلے:

اپنے کیریئر میںانہوں نے کئی بڑے فیصلے لئے جن کی بحث کئی دنوں تک ہوتی رہی، جس میں کیرل کے سبری مالامندر میں خواتین کے داخلے کی اجازت ، زاردی کو بنیادی حق قرار دینا اور ہم جنس پرستی کے تعلق کو جرم کے زمرے سے ہٹانا جیسے کئی تاریخی فیصلے شامل ہیں ۔ جج کی کرسی پر بیٹھنے کے دو مہینے کے بعد جولائی 2014 میں جسٹس نریمن نے ایک فیصلہ لکھا تھا جس نے لوگوں کا توجہ اپنی طرف کھینچا تھا ۔ اس فیصلے میں انہوں نے موت کی سزا پانے والے ملزم کی نظر ثانی درخواست کو کھلی عدالت میں سماعت کرنے کی وکالت کی تھی ۔

37 سال کی عمر میں سینئر ایڈووکیٹ بنے:

جسٹس نریمن کو قانون معاملے کاعالم مانا جاتا تھا۔ وہ پہلے ایسے وکیل تھے جو صرف 37 سال کی عمر میں سینئر ایڈووکیٹ بن گئے تھے ۔ قانون کے مطابق سینئر ایڈووکیٹ کا گاؤن پہننے کے لیے کم سے کم 10 سال ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ میں پیروی کا تجربہ اور کم از کم عمر 45 سال ہونا لازمی ہے ۔ جسٹس نریمن سے اس وقت کے چیف جسٹس آف انڈیا ایم این وینکٹاچلیااتنے متاثر ہوئے کہ قانون بدل کر نریمن کو سینئر ایڈووکیٹ بنا دیا۔

وکیل سے سپریم کورٹ کے جج بنے:

قانونی طور پرہائی کورٹ کے جسٹس کو ہی سپریم کورٹ کا جج بنایا جاتا ہے لیکن نریمن کے لیے یہاں بھی قانون کو درکنار کرنا پڑا۔ انہیں براہ راست وکالت کرتے ہوئے جسٹس بنا دیا گیا۔ قانون سے الگ ہٹ کر خصوصی طور سے جج بننے والے جسٹس نریمن پانچویں وکیل تھے ان کے علاوہ جسٹس یو یو للت اور اندو ملہوترا بھی اسی طرح براہ راست جج بنے تھے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN