اردو
हिन्दी
جون 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

چیف جسٹس آف انڈیا نے ایوان پارلیمنٹ میں بحث کی حالیہ سطح پر اٹھائے سوالات ، کہی یہ بڑی بات

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
چیف جسٹس آف انڈیا نے ایوان پارلیمنٹ میں بحث کی حالیہ سطح پر اٹھائے سوالات ، کہی یہ بڑی بات
23
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :

چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) این وی رمن نے حالیہ برسوں میں قانون سازی کے عمل کے دوران پارلیمنٹ میں بحث کی سطح پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آج بنائے گئے قوانین میں کوئی وضاحت نہیں ہے۔ حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جسٹس رمن نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 75 ویں یوم آزادی کے پروگرام میں اپنے درد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو قانون بنانے کے دوران پارلیمنٹ میں مکمل بحث ہوتی ہے اور نہ ہی بحث کی سطح پرانے قانون سازوں کی طرح ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پارلیمنٹ میں قوانین کی منظوری کے دوران وسیع اور تفصیلی بحث کی ایک صحت مند روایت تھی ، جس کی وجہ سے عدالتوں کے لئے ان قوانین کے مقصد کو سمجھنا ، تشریح کرنا اور جاننا آسان ہوتا تھا ، لیکن آج کل اس میں گراوٹ آئی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف مارکسسٹ کے ایم رامامورتی کے صنعتی تنازعات بل اور حقائق کی سطح پر بحث کا حوالہ دیتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ اس طرح کی بحث کے بعد منظور شدہ قوانین کے نفاذ کے بعد عدالتوں پر اس کی تشریح کا بوجھ کم ہوتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کل بنائے گئے قوانین مبہم ہیں ، جو نہ صرف حکومت کو تکلیف کا باعث بنتے ہیں ، بلکہ عام لوگوں کو بھی پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔

چیف جسٹس نے پارلیمنٹ میں قانون منظور کرانے کے حالیہ طریق کار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ لیکن اب افسوسناک صورتحال ہے۔ اب ہمیں قوانین میں ابہام نظر آتا ہے۔ آج کے قوانین میں اس کا فقدان ہے۔ قوانین میں کوئی وضاحت نہیں ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ قانون کس مقصد کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس سے مقدموں کی تعداد بھی بڑھتی ہے اورساتھ ساتھ عوام کو بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا صرف اس لیے ہوتا ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں دانشوروں اور وکلاء ممبران کی کمی ہے۔

چیف جسٹس کے اس ریمارک کو پارلیمنٹ میں تعطل کے درمیان بحث کے بغیر بلوں کی منظوری کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ وکلاء کو عوامی زندگی میں آنے کی تلقین کرتے ہوئے جسٹس رمن نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ قانونی پیشہ سے تعلق رکھنے والی برادری کے افراد سماجی اور عوامی زندگی میں سامنے آئیں ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ زیادہ تر مجاہدین آزادی وکالت کے پیشے سے وابستہ لوگ تھے ، جیسے مہاتما گاندھی ، پنڈت نہرو ، سردار پٹیل ، راجندر پرساد ، جنہوں نے نہ صرف آزادی کے لیے اپنا پیشہ ترک کیا بلکہ اپنی جائیداد اور خاندان کو بھی خیر باد کہہ دیا ۔

ان مثالوں کے ساتھ چیف جسٹس نے وکلاء پر زور دیا کہ وہ سماجی اور عوامی زندگی میں شامل ہوں اور اپنے پیشے میں قید رہنے ، پیسہ کمانے اور آرام کی زندگی گزارنے کی بجائے ملک کی خدمت کریں ۔ سالیسٹر جنرل تشار مہتا اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سینئر ایڈوکیٹ وکاس سنگھ نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

بھارت تیواری انکاؤنٹر
خبریں

بھارت تیواری کیس میں بڑا ایکشن، انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR درج

23 جون
تیج پرتاپ یادو پی اے چوری
خبریں

تیج پرتاپ کے گھر بڑی چوری! 20 لاکھ کیش اور سونا غائب PA موتی لال فرار

23 جون
ٹرمپ اسٹارمر تنقید
خبریں

"تیل، غیر قانونی تارکینِ وطن اور جرائم نے برطانوی وزیراعظم کو ڈبو دیا”، ٹرمپ کا اسٹارمر پر حملہ

23 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
بھارت تیواری انکاؤنٹر

بھارت تیواری کیس میں بڑا ایکشن، انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR درج

تیج پرتاپ یادو پی اے چوری

تیج پرتاپ کے گھر بڑی چوری! 20 لاکھ کیش اور سونا غائب PA موتی لال فرار

ٹرمپ اسٹارمر تنقید

"تیل، غیر قانونی تارکینِ وطن اور جرائم نے برطانوی وزیراعظم کو ڈبو دیا”، ٹرمپ کا اسٹارمر پر حملہ

Lucknow Fire

لکھنؤ کے علی گنج میں خوفناک آتشزدگی، حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی نے 15 جانیں لے لیں

بھارت تیواری انکاؤنٹر

بھارت تیواری کیس میں بڑا ایکشن، انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR درج

جون 23, 2026
تیج پرتاپ یادو پی اے چوری

تیج پرتاپ کے گھر بڑی چوری! 20 لاکھ کیش اور سونا غائب PA موتی لال فرار

جون 23, 2026
ٹرمپ اسٹارمر تنقید

"تیل، غیر قانونی تارکینِ وطن اور جرائم نے برطانوی وزیراعظم کو ڈبو دیا”، ٹرمپ کا اسٹارمر پر حملہ

جون 23, 2026
Lucknow Fire

لکھنؤ کے علی گنج میں خوفناک آتشزدگی، حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی نے 15 جانیں لے لیں

جون 23, 2026

حالیہ خبریں

بھارت تیواری انکاؤنٹر

بھارت تیواری کیس میں بڑا ایکشن، انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR درج

جون 23, 2026
تیج پرتاپ یادو پی اے چوری

تیج پرتاپ کے گھر بڑی چوری! 20 لاکھ کیش اور سونا غائب PA موتی لال فرار

جون 23, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN