اردو
हिन्दी
جون 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سابق بیوروکریٹس نے کہا – یو اے پی اے کی موجودہ شکل شہریوں کی آزادی کے لیے سنگین خطرہ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
سابق بیوروکریٹس نے کہا – یو اے پی اے کی موجودہ شکل شہریوں کی آزادی کے لیے سنگین خطرہ
37
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:

سابق بیوروکریٹس کے ایک گروپ نے ایک کھلے خط میں کہا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) اپنی موجودہ شکل میں شہریوں کی آزادی اور جمہوریت کے لیے سنگین خطرہ ہے اور حکومت کو اسے بدلنے کے لیے نیا قانون بنانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ یو اے پی اے کی ایک عجیب تاریخ ہے۔

دی وائر نے خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کے حوالہ سے خبر میں آگے بتایا ہے کہ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت ، ذات پات ، علاقائیت اور لسانی قدامت پسندی کا مقابلہ کرنے اور علیحدگی پسند سرگرمیوں میں مصروف تنظیموں سے نمٹنے کے لیےنیشنل انٹیگریشن کونسل کی سفارشات پر 1967 میں منظور یہ قانون وقت کے ساتھ بدلتا گیا ہے اور اب یہ ایک ایسا قانون بن گیا ہے ،جس میں جرائم اور سزا کےنئے زمرے بنا دئے گئے ہیں ۔

’کانسٹی ٹیوشنل کانکٹ گروپ‘کی سرپرستی میں 108سابق بیوروکریٹس کے ذریعہ خط میں کہا گیا ہے کہ یو اے پی اے پانچ دہائیوں سے زیادہ وقت سے بھارت کی قانون کی کتابوں میں موجود ہے اور حالیہ برسوں میں اس میں کی گئیں ترمیمات نے اسے بے رحم جابرانہ اور حکمراں سیاستدانوں اور پولیس کے ہاتھوں غلط استعمال کرنے کے لائق بنا دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس قانون کی موجودہ شکل میں کئی خامیاں ہیں ، جو اسے کچھ سیاستدانوں اور زیادہ حوصلہ افزا پولیس اہلکاروں کےذریعہ بڑے پیمانہ پر غلط استعمال کے لیے ذمہ داری بناتی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ 11 سے 13 جون 2021 کے درمیان برطانیہ کے کارنوال میںG-7سمٹ میں کانفرنس میں ایک سیشن میں حصہ لیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمہوریت اور آزادی کو ہندو ستانی اخلاقیات کاحصہ قرار دیا تھا۔

خط کے مطابق ، ‘اگر وزیر اعظم اپنے قول کے تئیں سچے ہیں ، تو ان کی حکومت کو لازمی طور پر قانونی ماہرین اور عام لوگوں کے تحفظات پر توجہ دینی چاہیے ، یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ یو اے پی اے اپنی موجودہ شکل میں ہمارے شہریوں کی آزادی اور جمہوریت کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ اس لیے قانونی ماہرین سے مشورے اور پارلیمنٹ کے خیالات کے بعد یو اے پی اے کی جگہ نیا قانون بنایا جانا چاہیے۔

سابق سرکاری ملازمین نے اس سال مارچ میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی کے پارلیمنٹ میں ایک تحریری جواب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2019 میں ملک بھر میں 1,226 مقدمات میں 1,948 افراد کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا جو کہ 2015 سے 72 فیصد زیادہ ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سال 2019 میں ملک میں سب سے زیادہ گرفتاریاں ہوئیں۔ خاص طور پر اترپردیش (498) ، منی پور (386) ، تمل ناڈو (308) ، جموں و کشمیر (227) اور جھارکھنڈ (202) میں گرفتاریاں ہوئیں۔ یو اے پی اے کے تحت بڑی تعداد میںگرفتاریوں کے باوجود استغاــثہ اور سزاکی تعداد میں گراوٹ آئی ہے ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت ہند نے تسلیم کیا ہے کہ 2016 اور 2019 کے درمیان رجسٹرڈ مقدمات میں سے صرف 2.2 فیصد معاملے میں ہی قصوروار ثابت ہوا ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ہم یہ نتیجہ نکال سکتے ہیں کہ یو اے پی اے کے تحت زیادہ تر گرفتاریاں صرف خوف اورمایوسی پھیلانے کے خاص مقصد کے لیے کی گئی تھیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ یو اے پی اے کے تحت سب سے زیادہ چونکا دینے والی گرفتاریاں بھیما کورےگاؤں کیس کے ملزمان کی ہوئی ہیں۔ کئی نامور سماجی کارکن جنہوں نے زندگی بھر قبائلیوں اور دیگر مظلوم گروپوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی انہیں دہشت گرد کے طور پر گرفتار کیا گیا اور آج تک جیل میں بند ہیں۔ خط پر دستخط کرنے والوں میں دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ، سابق سکریٹری خارجہ شیام سرن، سابق سماجی نیائے اینڈ امپاورمنٹ سکریٹری انیتا اگنی ہوتری اور سابق ہیلتھ سکریٹری کے سجاتا راؤ شامل ہیں ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

وینزویلا زلزلہ تباہی
خبریں

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

25 جون
Trump asks Congress for $87bn, mostly for 'urgent' Iran war costs
خبریں

ٹرمپ نے کانگریس سے مانگے 87 ارب ڈالر، زیادہ تر حصہ ‘ایران جنگ’ کے لیے

25 جون
اٹھاکرے مہا وکاس اघाڑی میٹنگ
خبریں

مہاراشٹر میں اَگھاڑی ٹوٹنے کی کگار پر؟ 23 ارکانِ اسمبلی غائب، شرد پوار بھی نہیں آئے، ادھو ٹھاکرے کا چھلکا درد

25 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

Trump asks Congress for $87bn, mostly for 'urgent' Iran war costs

ٹرمپ نے کانگریس سے مانگے 87 ارب ڈالر، زیادہ تر حصہ ‘ایران جنگ’ کے لیے

اٹھاکرے مہا وکاس اघाڑی میٹنگ

مہاراشٹر میں اَگھاڑی ٹوٹنے کی کگار پر؟ 23 ارکانِ اسمبلی غائب، شرد پوار بھی نہیں آئے، ادھو ٹھاکرے کا چھلکا درد

امریکی سینیٹ کا ٹرمپ کو جھٹکا

ایران جنگ پر US سینیٹ سے ٹرمپ کو بڑا جھٹکا، قرارداد پاس کر کے فوجی کارروائی روکنے کا حکم

جون 24, 2026

حالیہ خبریں

وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Trump asks Congress for $87bn, mostly for 'urgent' Iran war costs

ٹرمپ نے کانگریس سے مانگے 87 ارب ڈالر، زیادہ تر حصہ ‘ایران جنگ’ کے لیے

جون 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN