جے پور :
آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی محکمہ کے قومی کنوینر اور جے ایل این ایجوکیشنل گروپ کے بانی ڈائریکٹر ڈاکٹر اعظم بیگ ، تنظیم کی صدر ڈاکٹر فریدہ بیگ ، سکریٹری ڈاکٹر اشرف بیگ ، ایڈمنسٹریٹر محمد شریف نے جے ایل این گروپ کے دیگر ارکان کے ساتھ سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ان کی حالات جاننے کےبعد ریاستی حکومت کے متعلقہ محکموں سے رابطہ کرکے ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دلائی۔

اس موقع پرسماج کے ذمہ داراشخاص کے ساتھ مدرسہ انجمن فیض عام میں ہوئی میٹنگ میں ڈاکٹر اعظم بیگ نے تمام طبقات اور سماج کو ساتھ لے کر چلنے کی اپیل کی اور باشعور شہریوں سے اس مشکل وقت میں متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل کی۔









