نئی دہلی؍لکھنؤ:
افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد پوری دنیا میں ہلچل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چین – پاکستان اور روس نے طالبان کی حمایت کی ہے۔ اب ہندوستان میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سابق ترجمان مولانا سجاد نعمانی نے بھی طالبان کی حمایت میں بیان دیا ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سابق ترجمان سجاد نعمانی نے کہا کہ میں طالبان کو سلام پیش کرتا ہوں۔ طالبان نے پوری دنیا کی مضبوط ترین طاقتوں کو شکست دی۔ ان نوجوانوں نے کابل کی زمین کو چوما اور اللہ کا شکر ادا کیا۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سابق ترجمان مولانا سجاد نعمانی نے کہا ، ‘ایک بار پھر یہ تاریخ رقم ہو گئی ہے۔ ایک غیر مسلح قوم نے سبب سے مضبوط افواج کو شکست دی ہے۔ وہ کابل کے محل میں داخل ہوئے۔ پوری دنیا نے ان کے داخلے کا اندازہ دیکھا۔ ان میں کوئی غرور یا تکبر نہیں تھا۔ کوئی بڑے الفاظ نہیں تھے۔ مبارک ہو۔ دور بیٹھا یہ ہندوستانی مسلمان آپ کو سلام کرتا ہے۔ آپ کی ہمت ۔ حوصلے کو سلام پیش کرتا ہے۔ آپ کے جذبے کو سلا کرتا ہے۔
وہیں اس سے پہلے شفیق الرحمٰن برق نے افغانستان میں طالبان کے قبضے کو صحیح ٹھہراتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان کی آزادی افغانستان کا اپنا معاملہ ہے۔ امریکہ افغانستان میں کیوں حکومت کر رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ طالبان وہاں کی طاقت ہے۔









