چنئی :
مدراس ہائی کورٹ نے سینٹرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی خود مختاری اور آزادی کی پرزور وکالت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسے صرف پارلیمنٹ کے لئے جواب دہ ہونا چاہئے۔ گزشتہ کچھ سالوں میں اپوزیشن پارٹی مسلسل الزام لگاتی رہی ہے کہ مودی سرکار اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف سی بی آئی سمیت ای ڈی اور انکم ٹیکس جیسی جانچ ایجنسیوں کا ناجائز استعمال کررہی ہے ۔
عدالت نے اپنےتبصرے میں کہاکہ سی بی آئی کو اسی طرح کی خودمختاری ملنی چاہئے جیسی بھارت کے کنٹرولر اور آڈیٹرجنرل کو حاصل ہے اور صرف پارلیمنٹ کے تئیں جواب دہ ہے ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ حکم پنجرمیں بند طوطے یعنی سی بی آئی کو آزاد کرانے کی کوشش ہے ۔









