اردو
हिन्दी
اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

نئی تبدیلیوں کے بعد افغانستان ، فلاحی مملکت کا نمونہ بننا چاہئے: امیر جماعت اسلامی ہند

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
حکومت مذہبی، سماجی وسیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کووڈ کا بخوبی مقابلہ کرسکتی ہے: امیر جماعت اسلامی ہند
143
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:

افغانستان کی سیاسی تبدیلیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ہند جناب سید سعادت اللہ حسینی نے امید ظاہر کی کہ ان تبدیلیوں سے افغانستان میں برسوں سے جاری بدامنی اور خون خرابہ ختم ہوگا اور خطے میں امن و امان کے قیام اور افغان عوام کے حقوق کی بحالی میں مدد ملے گی۔ بیس سال پہلے استعماری طاقتوں کی فوج کشی کے ذریعہ حکومت کا خاتمہ، غاصب فوجوں کے ذریعہ معصوم عوام پر بہیمانہ مظالم، بمباری اور شہروں کو تاراج کرنے کا پیہم سلسلہ اورعوام پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی مسلسل کوشش، یہ واقعات حالیہ تاریخ کا افسوس ناک اور قابل مذمت باب ہیں۔

یہ بات خوش آئند ہے کہ افغان عوام کی استقامت اور جدوجہد کے نتیجے میں اس ملک سے استعماری افواج کا انخلا عمل میں آیا۔ امیر جماعت نے کہا کہ اس واقعے سے استعماری طاقتوں کو سبق لینا چاہیے اور اپنے مفادات کی خاطر غریب ملکوں کے معاملات میں ناپاک مداخلت کی پالیسی سے ہمیشہ کے لیے باز آنا چاہیے۔اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو بھی اس واقعہ سے سبق لینا چاہیے اور طاقتور ملکوں کی جانب سے چیرہ دستیوں اورمداخلتوں کی روک تھام کا مضبوط نظام بنانا چاہیے۔

امیر جماعت نے اس بات پر خوشی و اطمینان کا اظہار کیا کہ حکومت کی منتقلی کا عمل پر امن طور پر بغیر کسی بڑے خون خرابے کے مکمل ہوا۔اپنے بیان میں امیر جماعت نے طالبان کو توجہ دلائی کہ اس وقت ساری دنیا کی نظریں ان پر ٹکی ہوئی ہیں اور ان کے طرز عمل اوراقدامات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہیں۔ طالبان کو یہ موقع حاصل ہے کہ وہ اسلام کے نظام رحمت کا عملی نمونہ دنیا کے سامنے پیش کریں۔ ہم اس موقع پر انہیں متوجہ کرنا چاہتے ہیں کہ اسلام امن و امان کا داعی ہے۔ وہ عقیدے کی آزادی دیتا ہے۔ اقلیتوں سمیت تمام انسانوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام کی نہایت اہم قدر ہے۔ خواتین کے حقوق کے تعلق سے بھی اسلام نہایت حساس ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ افغانستان کے نئے حکمراں اسلام کی ان تعلیمات پر سختی سے عمل پیرا ہوں گے اور ایسی فلاحی مملکت کا نمونہ دنیا کے سامنے پیش کریں گے جہاں ہر ایک کو خوف و دہشت سے آزادی حاصل ہو اور ترقی و خوشحال زندگی کے بھرپور اور مساوی مواقع حاصل ہوں۔ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ اسلام کی جمہوری و شورائی روح کے مطابق وہاں جلد سے جلد عوام کی رائے سے بننے والی ایسی حکومت تشکیل پائے گی جو ملک کے تمام طبقات کی نمائندگی کرے اور افغان عوام کے درمیان پائیدار اتحاد و استحکام کا ذریعہ ثابت ہو۔یہ اطلاعات خوش آئند ہیں کہ طالبان نے عام معافی کا اعلان کیا ہے، سکھوں، ہندووں اور دیگر اقلیتوں کو امن و امان کا تیقن دیا ہے اور دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ مذاکرات اور تعاون و اشتراک کا عندیہ دیا ہے۔امیر جماعت نے ہند افغان تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک ہندوستان اور افغانستان کے تعلقات دیرینہ ہیں۔ حالیہ برسوں میں افغانستان کی تعمیر و ترقی میں بھی ہمارے ملک کا اہم رول رہا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ان تعلقات میں اور استحکام پیدا ہوگا اور اس کی خاطر دونوں جانب سے گرم جوشی کا مظاہرہ ہوگا۔ ہم ہندوستانی حکومت کو بھی اس کییہ ذمے دارییاد دلاتے ہیں کہ وہ افغانستان کی نئی حکومت سے صحت مند روابط کا آغاز کرے اور افغانستان کی تعمیر و ترقی میں اور پورے جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے میںاپنا کردار ادا کرے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری
خبریں

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

17 اکتوبر
پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا
خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

15 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

اکتوبر 14, 2026
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 17, 2026

اکتوبر 15, 2026
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026

حالیہ خبریں

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

اکتوبر 17, 2026
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

اکتوبر 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN