اردو
हिन्दी
اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

منفی پس منظر میں قانون بنانے والوں کو عدالت نے آئینہ دکھا یا ہے: مولانا محمود مدنی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
فلسطینی نمازیوں پر حملہ دہشت گردی کی بدترین مثال: جمعیۃ علماء ہند

(فائل فوٹو)

86
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(پریس ریلیز)

مفروضہ لو جہاد کا فتنہ کھڑا کرکے گجرات سرکار نے 15/جولائی کو ”مذہبی آزادی (ترمیم شدہ) ایکٹ 2021“ نافذ کیا تھا، اس کے بعد بہت سارے لوگوں کو گرفتار کیا گیا اور ان پر مقدما ت عائد کیے گئے، اس قانون کی رو سے جبریہ طور سے بین مذاہب شادی کرنے والوں کو دس سال کی سزا ہوگی اور پانچ لاکھ کا جرمانہ دینا پڑے گا۔ جمعیۃ علما ء ہند کے قومی صدر مولانا محمود اسعدمدنی کی ہدایت پر ریاستی جمعیۃ نے اس کے خلاف گجرات ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ محمد عیسی حکیم اور سینئر وکیل مہر جوشی آج عدالت میں پیش ہوئے۔

معاملے میں طرفین کی بحث سننے کے بعد آج جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس ویرن وشنو کی دو رکنی بنچ نے مذکورہ قانون کی دفعہ 3، 4، 4A، 4B، 4C، 5، 6 اور 6A پر فوری روک لگا دی ہے۔ اس ایکٹ کی دفعہ 3 میں شادی کے ذریعے زبردستی تبدیلیِ مذہب یا شادی کرنے کے لیے کسی ایسے شخص کی مدد کو جرم مانا گیا ہے۔دفعہ 3Aمیں والدین، بھائی، بہن یا کسی خونی و سسرالی رشتہ دار کی طرف سے جبری تبدیلیِ مذہب کی شکایت کی جاسکتی ہے۔دفعہA 4 میں غیر قانونی تبدیلیِ مذہب کے لیے 3 سے 5 سال تک قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔دفعہ4B میں غیر قانونی تبدیلی مذہب کے ذریعہ کی گئی شادی کوکا لعدم قرار دیا گیا ہے۔دفعہ 4C میں غیرقانونی تبدیلی ِمذہب میں ملوث تنظیموں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔دفعہ 6A میں ملزم پر ہی ثبوت دینے کا بوجھ ڈالا گیا ہے۔عدالت نے ان تمام دفعات پر روک لگاتے ہوئے کہا یہ بالغوں کی آزادانہ رضامندی پر مبنی بین المذاہب شادیوں پر لاگو نہیں ہوں گی۔سماعت کے دوران جج صاحبان نے زبانی طور پر مشاہدہ کیا کہ مذہب اور شادی ذاتی انتخاب کے معاملات ہیں، حالاں کہ ان کے مطابق جس لمحے کوئی شخص بین المذاہب شادی انجام دیتا ہے اور اس کے خلاف ایف آئی آر درج ہو تی ہے تو اس شخص کو جیل بھیج دیا جاتاہے اور اس کے علاوہ ثبوت کا بوجھ بھی اسی ملزم پر ڈال دیا جاتا ہے۔تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ گر کوئی شخص شادی کرتا ہے تو کیا حکومت اسے جیل بھیجے گی اور پھر اطمینان حاصل کرے گی کہ شادی زبردستی کی گئی تھی یا لالچ میں؟

جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے عدالت سینئر وکیل کا یہ اصرار تھا کہ یہ قانون ذاتی خودمختاری، آزادانہ انتخاب، مذہبی آزادی اور آئینی طور سے امتیازی سلوک پر مبنی ہے اور آئین کی دفعات 14، 21 اور 25 سے متصادم ہے، اس لیے اس کو فوری طور سے کالعدم قرار دیا جائے۔ اس سلسلے میں دیگر دفعات پر سماعت جاری رہے گی۔ جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منفی پس منظر میں قانون بنانے والوں کو سرکار نے آئینہ دکھا یا ہے، اس قانون کی جن شقوں پر عدالت نے محض تیسری شنوائی میں ہی پابندی لگائی ہے، ان کے اجزاء دہشت گردی مخالف قانون یواے پی اے سے بھی سخت ہیں، آپ ایک سماجی مسئلہ کو اس طرح ٹریٹ treat نہیں کرسکتے، اس سے مسئلے،حل ہونے کے بجائے مزید پیچیدہ ہو ں گے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری
خبریں

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

17 اکتوبر
پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا
خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

15 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

اکتوبر 14, 2026
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 17, 2026

اکتوبر 15, 2026
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026

حالیہ خبریں

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

اکتوبر 17, 2026
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

اکتوبر 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN