راجدھانی دہلی کے کالندی کنج تھانے کے تحت جیت پور علاقے میں ایک دل دہلا دینے والی واردات سامنے آئی ہے۔ اس واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ ان غنڈوں کی ہمت دیکھیں کہ ہسپتال میں گھس کر ڈاکٹر کو گولی مار دی۔ یہ واقعہ جیت پور کے نیما اسپتال میں پیش آیا۔ اے این آئی کے مطابق ڈاکٹر کا نام جاوید اختر ہے ۔
اسپتال کے عملے کا کہنا ہے کہ دو لڑکے اسپتال آئے اور کہا کہ انہیں چوٹ لگی ہے۔ پہلے اس کی ڈریسنگ کی گئی۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ ان کو ڈاکٹر سے ملنا ہے۔ جیسے ہی وہ دونوں ڈاکٹر کے کیبن میں پہنچے، انہوں نے فائرنگ کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹر کی موقع پر ہی موت ہوگئی دہلی پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزموں کی تلاش کر رہی ہے
بتایا جاتا ہے کہ دو لڑکے زخمی ہونے کے بہانے اسپتال میں داخل ہوئے پہلے مرہم پٹی کرائی اور پھر ڈاکٹر صاحب سے ملنے کی بات کہی اور کیبن میں گئے اور فائرنگ کرکے ڈاکٹر جاوید کو ان کے ہی کیبن میں قتل کردیا۔ دونوں ملزمان نے ڈاکٹر کو گولی کیوں ماری اور ان کی کیا رنجش یا دشمنی تھی، یا دونوں کرائے کے قاتل تھے ؟یہ تاحال سامنے نہیں آسکا۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اور ملزموں کی سرگرمی سےتلاش کر رہی ہے۔اس واردات نے عاقہ میں سنسنی پھیلا دی ہے