غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ تباہ کن حملوں کے نتیجے میں سڑکوں پر ہر طرف لاشیں بکھری پڑی ہیں۔
دوسری طرف جنگ بندی کا دور دور تک کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا ہے۔ دونوں فریق جنگ جاری رکھنےپر مصرہیں۔
حماس کے زیر اقتدار غزہ پٹی میں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق زمینی سطح پر ہونے والی تازہ ترین پیش رفت میں غزہ میں اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری اور زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 9 فوجی مارے گئے ہیں، جس سے 20 اکتوبر کو اسرائیلی زمینی حملے کے بعد سے وہاں جنگی کارروائیوں میں ہلاکتوں کی اعلان کردہ تعداد 152 ہو گئی ہے۔