اردو
हिन्दी
مارچ 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مدرسہ عربیہ قرآنیہ اٹاوہ میں ڈاکٹر عبدالکلام کی 94 ویں سالگرہ پرباوقار تعلیمی و فکری پروگرام

5 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
Abdul Kalam Etawah Program
0
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اٹاوہ (نمائندےسے )
بھارت کے سابق صدر جمہوریہ، عظیم سائنس داں، ماہرِ تعلیم، مصنف، مفکراور میزائل مین، ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی 94 ویں سالگرہ کے موقع پر مدرسہ عربیہ قرآنیہ اٹاوہ میں ایک عظیم الشان تعلیمی و فکری تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اساتذہ، طلبہ اور معزز مہمانوں نے ڈاکٹر کلام کی زندگی، خدمات اور افکار پر تفصیلی گفتگو کی۔
مدرسہ کے مہتمم مولانا طارق شمسی نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالکلام صرف ایک سائنس داں نہیں بلکہ ایک مصلح، مخلص رہنما اور درویش مزاج انسان تھے۔ ان کی پوری زندگی ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ علم کے ساتھ ایمان، اخلاق و وطن سے محبت لازم ہے۔
انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ ڈاکٹر کلام کے اس پیغام کو اپنائیں کہ خواب وہ نہیں جو نیند میں دیکھے جائیں، خواب تو وہ ہیں جو نیند اڑادیں۔
مولانا نے کہا کہ مدرسہ عربیہ قرآنیہ ہمیشہ ایسی علمی اور فکری محفلوں کے انعقاد سے طلبہ کی فکری صلاحیتوں کو پروان چڑھاتا رہے گا۔
نائب مہتمم مولانا محمد سعد قاسمی نے اپنے پُراثر خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر کلام نے یہ ثابت کیا کہ علم اور ایمان کا امتزاج انسان کو اعلیٰ مقام تک پہنچا سکتا ہے۔ ان کی زندگی کا ہر لمحہ اخلاص، سادگی اور خدمتِ خلق سے عبارت تھا۔ وہ کبھی اقتدار کے نشے میں نہیں آئے، بلکہ ہمیشہ طالب علموں کے درمیان بیٹھ کر انہیں حوصلہ اور رہنمائی دیتے رہے۔انہوں نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ملک کے مستقبل کو روشن دیکھنا چاہتے ہیں تو علم و کردار دونوں کو اپنائیں۔ یہی ڈاکٹر کلام کا حقیقی پیغام ہے۔


مقرر خصوصی مدرسہ کے ناظم تعلیمات مولانا مفتی ڈاکٹر معراج احمد قاسمی نے اپنے تفصیلی خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالکلام کی شخصیت میں ایمان، علم، محنت اور انکساری کا حسین امتزاج پایا جاتا تھا۔ وہ سائنسی ترقی کو اخلاقی تربیت کے ساتھ جوڑنے کے قائل تھے۔ اُنہوں نے نئی نسل کو یہ پیغام دیا کہ علم اگر خدمتِ انسانیت کے لیے استعمال نہ ہو تو وہ نامکمل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر کلام کی کتابیں جیسے "Wings of Fire” اور "Ignited Minds” آج کے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ان کی سوچ میں قوم پرستی، دیانت، عاجزی اور علم دوستی کا عطر بسا ہوا ہے۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت مدرسہ کے طالبِ علم محمد عمر سعید اور محمد زکریا نے حاصل کی۔ بعد ازاں محمد ابوبکر و محمد یحییٰ نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کیں، جس نے محفل کو روحانی کیف و سرور سے معمور کر دیا۔ اس کے بعد ناظمِ جلسہ محمد عباد متعلم عربی چہارم نے ڈاکٹر کلام کی خدمات کا مختصر تعارف پیش کیا اور ان کے نظریۂ تعلیم و اخلاق پر گفتگو کی۔
تقریب میں مختلف طلبہ نے اپنے تحریر کردہ مقالات اور مختلف زبانوں میں اپنی تقاریر پیش کیں، جن میں ڈاکٹر عبدالکلام کی سادہ زندگی، ان کی سائنسی ایجادات، ملک کی دفاعی ترقی میں ان کے کردار، اور تعلیم کو فروغ دینے کے لیے ان کی انتھک جدوجہد پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔
طالبِ علم ابوذر نے اپنی تقریر میں کہا کہ ڈاکٹر کلام نے ثابت کیا کہ غربت اور سادہ پس منظر کے باوجود، عزم و محنت سے انسان دنیا کی بلند ترین چوٹیوں تک پہنچ سکتا ہے۔جبکہ محمد عدنان نے بتایا کہ ڈاکٹر کلام صرف ایک سائنس داں نہیں بلکہ ایک مثالی انسان تھے جنہوں نے اپنی زندگی کو قوم کے نام وقف کر دیا۔ ان کے علاوہ محمد الفیض، محمد انس، ابو دجانہ وقاص، محمد معوذ اسید، محمد سلمان اور محمد ابوذر انیس نے ڈاکٹر کلام کی زندگی کے چھپے ہوئے گوشوں اور ملک و ملت کے لیے ان کی گوناگوں خدمات کو طلبہ کے سامنے اجاگر کیا۔
پروگرام کا اختتام دعاء پر ہوا جس میں ملک کی خوشحالی، امن، ترقی، اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے خصوصی دعا کی گئیں۔ہال میں موجود سامعین نے بارہا مقررین کے کلمات پر تالیوں سے دادِ تحسین پیش کی۔ پورا ماحول ڈاکٹر کلام کی سادہ مگر عظیم شخصیت کی خوشبو سے مہک اٹھا۔مدرسہ کے مہتمم مولانا طارق شمسی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ آئندہ برسوں میں بھی ڈاکٹر عبدالکلام کی یاد میں تعلیمی ہفتہ منایا جائے گا، جس میں طلبہ کو تحقیقی اور سائنسی سرگرمیوں میں شرکت کا موقع دیا جائے گا تاکہ وہ ان کے مشن کو آگے بڑھا سکیں۔

ٹیگ: Abdul Kalambirth anniversaryeducational programEtawahMadrasa Arabia Quraniaاٹاوہتعلیمی پروگرامڈاکٹر عبدالکلامسالگرہمدرسہ عربیہ قرآنیہ

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Bihar Politics Nitish Crisis News
خبریں

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

05 مارچ
Humayun Kabir Y Plus Security News
خبریں

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

05 مارچ
Iran US War Analysis News
خبریں

"ایران جنگ ہار نہیں سکتا، امریکا جیت نہیں سکتا‘‘

05 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

Humayun Kabir Y Plus Security News

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

Iran US War Analysis News

"ایران جنگ ہار نہیں سکتا، امریکا جیت نہیں سکتا‘‘

Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

مارچ 5, 2026
Humayun Kabir Y Plus Security News

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

مارچ 5, 2026
Iran US War Analysis News

"ایران جنگ ہار نہیں سکتا، امریکا جیت نہیں سکتا‘‘

مارچ 5, 2026
Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

مارچ 4, 2026

حالیہ خبریں

Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

مارچ 5, 2026
Humayun Kabir Y Plus Security News

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

مارچ 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN