نئی دہلی: کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کو لکھنؤ کی ایک عدالت نے ان کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران ہندوستانی فوج کے خلاف مبینہ توہین آمیز تبصروں کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔مسٹر گاندھی کو مارچ کے آخری ہفتہ میں لکھنؤ ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں جو ایم پیز اور ایم ایل اے کے خلاف مقدمات کی سماعت کر سکتی ہے کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔
بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) کے سابق ڈائریکٹر ادے شنکر سریواستو نے مسٹر گاندھی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جس کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مسٹر گاندھی نے بظاہر 16 دسمبر 2022 کو اپنی بھارت جوڑو یاترا کے دوران ہندوستانی فوج پر تبصرہ کیا تھا۔ (سورس:Ndtv)