نئی دہلی۱۲ فروری کو دہلی کے رام لیلا میدان میں منعقد ہونے والے جمعیۃ علماءہند کے چونتیسویں اجلاس عام کی تیاری کے سلسلہ میں ایک مشاورتی اجلاس جمعیۃ ہریانہ پنجاب ہماچل چنڈی گڑھ کے زیر اہتمام مولانا علی حسن مظاہری صدر جمعیۃ علماءہریانہ پنجاب ہماچل چنڈی گڑھ کی صدارت میں دارالعلوم امدادیہ گڑھی یمنا نگر میں منعقد ہوا۔ جس کی نظامت جمعیۃ سکریٹری مولانا عبداللہ خالد قاسمی خیرآبادی نے کی
پروگرام کا آغاز دارالعلوم امدادیہ کے استاد تجوید و قرات قاری محمد یاسر کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جمعیۃ کے ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی نے شرکت کی۔خطبہ استقبالیہ ناظم اجلاس مولانا عبداللہ خالد قاسمی خیرآبادی نے پیش کیا۔
مولانا حکیم الدین قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمعیة علماءہندسے وابستگی تمام مسلمانوں کے لئے ضروری ہے، ملک کے موجودہ حالات میں اپنے دستوری حقوق کے تحفظ اور ملک و ملت کی ترقی کے لئے کامیابی کی ضمانت ہے۔ این آر سی کے حوالہ سے مولانا نے کہا کہ موجودہ دور میں ووٹر لسٹ میں اندراج، آدھار کارڈ کی تیاری سب کے لئے ضروری ہے اور تمام دستاویزات مین یکسانیت کا خیال ضرور رکھا جائے،آنے والے یوم جمہوریہ کے حوالہ سے کہا کہ تمام حضرات اپنے اپنے حلقہ اثر میں یوم جمہوریہ کے پروگرام ضرور منعقد کریں ۔
جمعیة یوتھ کلب کے آرگنائزر مولانا قاری احمد عبداللہ نے انقلابی نظم پیش کی۔الجمعیة بک ڈپو کے منیجر مولانا ضیاءاللہ قاسمی نے جمعیة کی قربانیوں کو بیان کیا اور موجود حالات میں جمعیة علماءہند کے اجلاس عام کو ضروری قرار دیا۔ بیت العلوم پپلی مزرعہ کے استاد مولانا شریف احمد قاسمی نے بھی خطاب کیا
صدر اجلاس مولانا علی حسن مظاہری کے کلمات تشکر اور دعاءپر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ اس دوران حاجی محمد اکرام پانی پت، حافظ مطلوب حسن نرائن گڑھ، مولانا محمد عارف جیسلمیری، مولانا محمد عارف گڑھی جلالپور، حافظ محمد فرقان، مولانا عبدالخالق مظاہری ندوی، پرواز میڈیا سینٹر کے ذمہ دار نور علی ہدایتی، مفتی مرغوب مالیر کوٹلہ، حافظ محمد انس کے علاوہ تینوں صوبوں کے ارکان عاملہ و مدعوئین خصوصی خاص طور پر شریک اجلاس رہے۔دارالعلوم امدادیہ یمنا نگر کے ناظم تعمیر و ترقی حافظ محمد تعریف، مولانا عبدالملک مظاہری قاری محمد منتظر قاری فرید الدین اور تمام اساتدہ مدرسہ نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا