نئی دہلی : (ایجنسی)
جموں و کشمیر میں مہاجر مزدوروں کی ہلاکت کے پیش نظر وہاں نیم فوجی دستوں کے پانچ ہزار اضافی جوان کو بھیجنے کا حکم دیاگیا ہے ۔
حال ہی میں جموں و کشمیر میں کئی مہاجر مزدوروں پر حملے ہوئے ہیں۔ یہاں کشمیری ہندوؤں اور سکھوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ جس کے بعد سے فوج شدت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم چلا رہی ہے۔
انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘کی خبر کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام ریاست کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اضافی نفری بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت کے ایک اہلکار نے کہاکہ حال ہی میں ہوئےقتلوں کی وجہ سے کشمیر میں سیکورٹی کی صورت حال بہت چیلنجنگ ہے ۔ جموں وکشمیر پولیس کو قانن وانتظام بنائے رکھنے اور انسداد دہشت گردی کی کارروائی میں مدد کے لیے نیم فوجی دستوں کی 50 کمپنیاں بھیجی جا رہی ہے ۔ اہلکار نے کہا کہ 50 میں سے 30 کمپنیاں صرف سری نگر میںہی بھیجی جا رہی ہیں۔








