دبئی :(ایجنسی)
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلیئر آف دی منتھ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ بابر اعظم نے مارچ کے مہینے میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
بابراعظم نےآسٹریلیا کیخلاف کراچی ٹیسٹ میں 196 رنزکی اننگزکھیل کر ٹیسٹ میچ بچایا تھا۔ دوسری جانب آسٹریلیا کی ویمن کرکٹر ریچل ہینز پلیئر آف دی منتھ قرار پائی ہیں۔
یاد رہے کہ آئی سی سی کے پول میں شائقین کرکٹ کے ووٹس کو دیکھتے ہوئے پینل پولنگ کے نتائج کا اعلان کرتا ہے۔