پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ میلے میں ایک بار پھر بھیانک آگ لگنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ مہاکمبھ کے سیکٹر 22 میں آگ لگنے سے کئی پنڈال جل گئے۔ نیوز پورٹل آج تک کے مطابق فائر بریگیڈ نے بروقت آگ پر قابو پالیا۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ فی الحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ حکام نے عقیدت مندوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے اور معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔
معلومات کے مطابق آتشزدگی کے اس واقعہ میں 15 خیمے جل کر راکھ ہو گئے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کو فوری طور پر اطلاع دی گئی۔ تاہم ٹیم کو خیمے تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ وہاں تک پہنچنے کے لیے کوئی سڑک نہیں تھی۔ اس کے باوجود فائر بریگیڈ نے بروقت پہنچ کر بغیر کسی بڑے واقعے کے آگ پر قابو پالیا۔فائر ڈپارٹمنٹ کے افسر پرمود شرما نے کہا، "آج ہمیں چھتناگ گھاٹ تھانہ علاقے میں 15 خیموں میں آگ لگنے کی اطلاع ملی، فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا گیا۔ ایس ڈی ایم کے مطابق، یہ ایک غیر مجاز خیمہ تھا جو یہاں لگایا گیا تھا۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔