اردو
हिन्दी
مارچ 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جے پی سی رپورٹ پیش ہوتے ہی پارلیمنٹ میں زبردست ہنگامہ،اپوزیشن کا راجیہ سبھا سے واک آؤٹ ،رپورٹ کو آئین مخالف بتایا

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
140
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پارلیمنٹ میں رواں اجلاس کے آخری کام والے دن   راجیہ سبھا میں وقف ترمیمی بل پر تشکیل جے پی سی  کی رپورٹ پیش کی گئی جس کے خلاف  اپوزیشن کا زوردار ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ ایک طرف ہنگامہ کی وجہ سے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ایوان زیریں کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی کرنے کا حکم صادر کر دیا، اور دوسری طرف راجیہ سبھا میں ہنگامے کے بعد کچھ دیر کے لیے راجیہ سبھا کی کارروائی بھی ملتوی کردی گئی ، لیکن پھر 11.20 بجے کارروائی شروع ہو گئی اور ایوانِ بالا میں حزب اختلاف کے قائد ملکارجن کھڑگے نے جے پی سی رپورٹ پر اپنی رائے رکھی۔انہوں نے صاف طور پر اس رپورٹ کو فرضی بتایا  کھڑگے نے  رپورٹ پر اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ’’وقف بل پر ہمارے کئی اراکین نے اختلافی نوٹ دیے ہیں۔ ان کو کارروائی سے نکالنا غیر جمہوری ہے۔ جتنے لوگوں نے اختلافی نوٹس دیے ہیں، کیا ان میں سے کوئی پڑھا لکھا نہیں ہے۔ آپ کو اسے اپنی رپورٹ میں ڈالنا چاہیے۔ اس کو ڈیلیٹ کر کے آپ رپورٹ دے رہے ہیں۔ ایسی فرضی رپورٹ کو ہم نہیں مانتے۔ ایوان اسے کبھی نہیں مانے گا۔‘‘ کھڑگے نے راجیہ سبھا چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ ہدایت دیجیے کہ اپوزیشن اراکین کے سبھی اختلافی نوٹس کو شامل کر کے رپورٹ کریں۔ جو اسٹیک ہولڈرس نہیں ہیں، ان کو باہر سے بلا بلا کر ان کے نظریات شامل کیے گئے ہیں۔ اپوزیشن اراکین اپنی فیملی کے نہیں بلکہ پورے سماج کے لیے پریشان ہوتے ہیں۔ـاگرچہ اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اس بات سے انکار کیا کہ اس میں کوئی بھی اختلافی نوٹ ڈیلیٹ کیا گیا ہے کھڑگے نے اس رپورٹ کو آئین کے خلاف قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح چیزوں کو پیش کیا جائے گا تو پھر لوگ مظاہرے شروع کر دیتے ہیں۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا کو مخاطب کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ ’’نڈا صاحب آپ پرانے لیڈروں کو سنتے ہیں، آپ کا انفلوئنس بھی ہے۔ آپ اسے (رپورٹ کو) جے پی سی کو بھیجیے اور آئینی طریقے سے دوبارہ لائیے، پھر ہم دیکھیں گے۔‘‘ انھوں نے ایوان بالا کے چیئرمین دھنکھڑ سے بھی کہا کہ وہ جے پی سی رپورٹ کو نامنظور کر سکتے ہیں، کیونکہ کئی ریاستوں کے گورنر بھی ایسا کرتے پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ اپوزیشن بغیر کسی وجہ کے اس معاملے کو اٹھا رہی ہے۔  انہوں نے کہا، ‘اپوزیشن کے تمام الزامات جھوٹے ہیں۔  رپورٹ قواعد کے مطابق تیار کی گئی ہے۔  اپوزیشن اس معاملے میں ایوان کو گمراہ کر رہی ہے۔عاپ  کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے  رپورٹ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے راجیہ سبھا میں کہا کہ آج حکومت وقف زمین پر قبضہ کر رہی ہے۔  کل وہ گرودوارہ، چرچ اور مندر کی زمین پر قبضہ کرنے کا بل لائے گی۔ 
•••اپوزیشن ارکان  کا واک آؤٹ
رپورٹ پر بحث کے دوران اپوزیشن نے راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کیا۔  اس سے قبل رپورٹ کو لے کر پارٹی اور اپوزیشن لیڈروں کے درمیان شدید بحث ہوئی۔  لوک سبھا میں بھی اپوزیشن ارکان کے ہنگامہ آرائی کے بعد کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔  اس کے ساتھ ہی راجیہ سبھا سے اپوزیشن کے ارکان اسمبلی واک آؤٹ کر چکے ہیں۔
ادھر لوک سبھا کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن اراکین نے وقف بل سے متعلق جے پی سی رپورٹ پر ہنگامہ شروع کر دیا۔ سبھی ویل میں پہنچ کر وقف بل واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرہ بلند کرنے لگے۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اپوزیشن اراکین سے وقفہ سوال کی کارروائی چلنے دینے کی گزارش کی، لیکن ہنگامہ ختم نہیں ہوا۔ اوم برلا نے کہا کہ ’جب بل آئے گا، تب دیکھیں گے‘،

ٹیگ: JPCoppositionopposition partyparliamentrajya sabhareportunconstitutionalwalked

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Global Economy War Impact News
خبریں

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

10 مارچ
Maulana Abdullah Saleem FIR News
خبریں

مولانا عبداللہ سلیم کے خلاف 83 تھانوں میں FIR, کبھی بھی گرفتاری ممکن,یہ ہے معاملہ

10 مارچ
Muslim Women Equal Rights News
خبریں

مسلم خواتین کو مساوی حق پر سپریم کورٹ:”ایک راستہ یونیفارم سول کوڈ بھی ہے”:

10 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

Global Economy War Impact News

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

Maulana Abdullah Saleem FIR News

مولانا عبداللہ سلیم کے خلاف 83 تھانوں میں FIR, کبھی بھی گرفتاری ممکن,یہ ہے معاملہ

Muslim Women Equal Rights News

مسلم خواتین کو مساوی حق پر سپریم کورٹ:”ایک راستہ یونیفارم سول کوڈ بھی ہے”:

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

مارچ 10, 2026
Global Economy War Impact News

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

مارچ 10, 2026
Maulana Abdullah Saleem FIR News

مولانا عبداللہ سلیم کے خلاف 83 تھانوں میں FIR, کبھی بھی گرفتاری ممکن,یہ ہے معاملہ

مارچ 10, 2026
Muslim Women Equal Rights News

مسلم خواتین کو مساوی حق پر سپریم کورٹ:”ایک راستہ یونیفارم سول کوڈ بھی ہے”:

مارچ 10, 2026

حالیہ خبریں

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

مارچ 10, 2026
Global Economy War Impact News

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

مارچ 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN