ایودھیا کے سادھو سنت جنسی ہراسانی کے الزام میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔ دہلی کے کناٹ پلیس پولیس اسٹیشن میں 7 خواتین پہلوانوں نے ایم پی کے خلاف جنسی ہراسانی کی ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ رکن پارلیمنٹ پرpocsoایکٹ بھی لگا دیا گیا دہلی پولیس کی ایس آئی ٹی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔ ایودھیا کے سنت اب چاہتے ہیں کہ حکومت اس ایکٹ میں ترمیم کرے
۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق شری رام جنم بھومی تیرتھ کھیترا ٹرسٹ کے صدر مہنت نرتیہ گوپال داس کے جانشین مہنت کمل نین داس نے پیر کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ برج بھوشن کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔
داس نے کہا کہ POCSO ایکٹ کا غلط استعمال کر کے بے قصور لوگوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ ان پر جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں، خاص کر مہنتوں اور سیاست دانوں کے خلاف اس کا استعمال ہو رہا ہے۔ داس نے کہا کہ برج بھوشن شرن سنگھ اس ظلم کی زندہ مثال ہیں۔
بی جے پی ایم پی برج بھوشن شرن سنگھ 5 جون کو ایودھیا کے رام کتھا پارک میں ایک جلسہ عام کریں گے، جس میں سادھوؤں کے شرکت کرنے کا امکان ہے۔ داس نے کہا، "5 جون کو، ایودھیا کے رام کتھا پارک میں ایک عوامی بیداری ریلی میں، سادھو POCSO ایکٹ میں ترمیم کا مطالبہ کریں گے۔ ریلی میں سابق جج اور قانونی ماہرین شرکت کریں گے۔”
لکشمن کیلادھیش مہنت میتھلیشرن نے کہا کہ وارانسی، متھرا، ورنداون اور ہریدوار کے سنت بھی ریلی میں شرکت کریں گے۔ ہنومان گڑھی کے مہنت گوری شنکر داس نے کشتی کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں برج بھوشن کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے قیصر گنج حلقہ سے بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف جنسی ہراسانی کے تمام الزامات کو بھی فرضی قرار دیا۔