نئی دہلی :
دہلی کی تہاڑ جیل میں بند سابق باہوبلی ممبر پارلیمنٹ شہاب الدین بھی کورونا پازیٹیو ہوگئے ہیں۔ شہاب الدین کو تہاڑ کی 2 نمبر جیل کے ہائی سیکورٹی سیل میں رکھا گیا تھا۔ کورونا متاثر ہونے کے بعد شہاب الدین کی کل رات طبیعت زیادہ بگڑ گئی ، جس کے بعد انہیں ڈی ڈی یو اسپتال میں ایڈمٹ کرایا گیا ہے ،جہاں ابھی ان کی حالت مستحکم ہے ۔