کیرل :
کیرل میں امسال ہوئے اسمبلی انتخابات سے تین دن قبل تھرسر کے ہائی وے میں ہوئی 3.5کروڑ روپے کی چوری کا معاملہ الجھتا جا رہاہے ۔ کیرل پولیس نے اس معاملہ میں تھرسر کی کورٹ میں چارچ شیٹ داخل کی ہے ۔ اس میں الزام لگایا ہے کہ اسمبلی انتخاب سے پہلے اپریل میں کرناٹک سے غیرقانونی طریقے سے 40 کروڑ روپے کیرل پہنچائے اور اسے حوالہ کے ذریعہ کیرل اکائی میں اپنے کئی عہدیداروں کو تقسیم کئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تھر سر ہائی وے سے جن پیسوں کی چوری ہوئی، وہ بھی کالے دھن کا حصہ تھے، حالانکہ بی جے پی نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کی تردید کردی ہے ۔
تھرسر کورٹ میں دی گئی چارج شیٹ کے مطابق کرناٹک سے کیرل لائے جانے کے دوران 4.40کروڑ کی رقم مبینہ طور پر تمل ناڈو کے سلیم میں بھی لوٹی گئی تھی۔ لوک تانترک یوا جنتا دل کے قومی صدر سلیم مدوور جنہوں نے انفورسمنٹ سے پہلے کیرل ہائی وے ڈکیتی کیس کی جانچ کی مانگ کی تھی ، انہوں نے ہی ہفتہ کو تمل ناڈو کے ڈی جے پی کو سلیم کی لوٹ کے بارے میں جانچ کرنے کو کہا ۔ انہوں نے یہ بھی بتایاکہ تمل ناڈو پولیس کو اب تک اس چوری ہوئی رقم کی کوئی جانکاری نہیںملی ہے ، جس سے صاف ہوتا ہے کہ 4.40کروڑ کی لوٹی گئی رقم کالا دھن تھی۔
کرائم برانچ نے جو چارج شیٹ داخل کی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ سلیم میں جو پیسہ چوری ہوا ، وہ بنگلور کے راستے 6 مارچ کو کیرل لایا جا رہا تھا۔ اس کے تقریباً ایک مہینے بعد 3 اپریل کو تھرسر میں 3.50کروڑ روپے کی رقم کی ڈکیتی ہوئی۔ پولس کا کہنا ہے کہ سلیم میں جو رقم چوری ہوئی تھی ،اسے سنگھ کے ایک کارکن اے کے دھرم راجن کا قریبی حوالہ ڈیلردھن راجن کیرل لا رہا تھا۔ کیرل کے تھرسر میں ہوئی لوٹ کے معاملے میں بھی دھن راجن کو گواہ بنایا گیا ہے ۔
چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی طریقے سے جمع کئے گئے 40 کروڑ روپے میں 17 کروڑ روپے براہ راست دھرم راجن ، دھن راجن اور دیگر لوگ کیرل لے کر آئے۔ اس کے علاوہ 23 کروڑ روپے کوزیک کوڈ میں حوالہ ایجنٹوں کے ذریعہ لائے جانے تھے۔ چارج شیٹ میں بی جے پی ریاستی صدر کے سریندرن اور پارٹی کی ریاستی تنظیم جنرل سکریٹری ایم گنیشن پر رقم لین دین کی جانکاری رکھنے کا الزام لگاہے۔ اس کے علاوہ سریندرن پر دھرم راجن سے بھی قریبی رشتے ہونے کا الزام ہے ۔ بتایا گیاہے کہ 3 اپریل کی صبح جب تھرسر میں چوری ہوئی تو دھرم راجن لگاتار سریندرن کے بیٹے کےایس ہری کشن کے ساتھ رابطہ میں تھا۔
پولیس کے مطابق تھرسر میںجو 3.50کروڑ روپے چوری ہوئی۔ ان میں سے 1.46کروڑ روپے وصول کرلے گئے ہیں ۔ یہ زیادہ تر کرنسی یا سونے کی شکل میں ملے ہیں اور زیادہ تر حصہ اس چوری میں گرفتار کئے گئے 22 ملزمین کے ذریعہ خرچ کردیا گیاہے ۔
بی جے پی کی کیرل یونٹ کے صدر کے سریندرن نے الزام عائد کیا کہ اصل میں پولیس ملزم کو بچانے کی کوشش کررہی تھی اور جن لوگوں کو بھی قانون کی بنیادی سمجھ ہے وہ جانتے ہیں کہ جب ’ سیاست سے حوصلہ افزا) اس چارج شیٹ کو عدالت کے سامنے پیش کیاجائے گا تو کیا ہوگا؟