کولکاتا :
موسم گرما کے سبب ملک میںدرجہ حرارت بڑھ رہی ہے اورپانچ ریاستوں کے انتخابی سرگرمیوں نےاسے مزید سرگرم کردی ہیں۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں نزدیک آرہی ہیں لیڈران کے دورے اور انتخابی تشہیر ی مہم بڑھتی جارہی ہے۔ اس درمیان ٹی وی چینل اے بی پی نیوز – سی ووٹر کے اوپنین پول میں بی جے پی ، ٹی ایم سی اور کانگریس کو کتنی سیٹیں مل سکتی ہیں اس کی رپورٹ جاری کی ہے۔ اوپنین پول کے مطابق مغربی بنگال میں سی ایم ممتا بنرجی کی ٹی ایم سی کو 168 سیٹیں مل سکتی ہیں ،جبکہ بی جے پی کو 104 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔
اس سے پہلے اے بی پی چینل نے ہی سی این ایکس کے ساتھ اوپنین پول کرائی تھی، جس کے نتائج کے مطابق 294 سیٹوں والی مغربی بنگال اسمبلی میں ممتا بنرجی کی پارٹی ٹی ایم سی کو 136 سے 146 سیٹیں ملنے کااندازہ لگایا تھا۔ جبکہ بی جے پی کو 130 سے 140 سیٹیںمل سکتی ہیں۔ یعنی دونوں پارٹیوں کو قریب -قرحب برابر سیٹیں ملتی نظر آرہی ہیں۔ حالانکہ ریاست میں پارٹی یاتنظیم کو سرکار بنانے کے لیے 148 سیٹیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس اوپنین پول میں چینل نے لوگوں سے جاننا چاہا تھا کہ کیا ممتا بنرجی واپس آسکتی ہیں یا نہیں؟ کیا بی جے پی کو بنگال میں اقتدار کا ذائقہ چکھنے کوملے گا یا کانگریس کو، لیفٹ اور آئی ایس ایف کا اتحاد کنگ میکر بنے گا؟ حالانکہیہ پہلے مرحلہ سے پہلے کا اوپنین پول ہے۔ ریاست میں آٹھ مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔
کانگریس اور بائیں بازو کو ریاست میں 14 سے 18 نشستیں مل سکتی ہیں ، جبکہ دیگر کا ایک سے 3 نشستوں پر قبضہ ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ انتخابات 2016 میں ٹی ایم سی نے 211 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے مکمل اکثریت کی حکومت تشکیل دی تھی۔ اس وقت بی جے پی کو صرف 3 سیٹیں ملی تھیں۔ حالانکہ کانگریس اورلیفٹ اس وقت قدرے بہتر پوزیشن میں تھے ، انہوں نے بالترتیب 44 اور 26 نشستیں حاصل کی تھیں۔
دونوں سروے کے مطابق کانگریس اور بائیں بازو کی حالت اچھی نہیں ہے۔ مرکزی مقابلہ میں صرف حکمران ترنمول کانگریس اور بی جے پی ہی نظر آ رہی ہیں۔ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کو سخت مقابلہ دے رہی ہیں۔
حالانکہ بنگال کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے لئے مہم آج ختم ہوجائے گی۔ اس کے ساتھ ہی لیڈروں کا رائے دہندگان کے مابین ریلیوں اورجلسوں کا دور بھی رک جائے گا۔ اس کے بعد ووٹر اپنا ذہن بنا لیں گے کہ کس کو ووٹ دینا ہے اور کس کو ووٹ نہیں دینا ہے۔