حیدر آباد :بی جے پی کے مرکزی لیڈر اور وزیر بھی اب ہیٹ اسپیچ ایک دوسرے پر بازی لے جانے کی کوشش کررہے ہیں -حال ہی میں ایک وزیر موصوف نے راہل کو سب سے بڑا دہشتگرد گرد کہا تھا اب ایک اور مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ بندی سنجے کمار نے مدرسوں ہر اپنے تازہ ترین بیان سے تنازعہ کھڑا کر دیا ہے، جس میں کچھ مدارس پر "دہشت گردی کو فروغ دینے” اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا سنگین الزام لگایا اور اس کے حق میں کوئی ثبوت نہیں دیا
انہوں نے دعویٰ کیا، "وہ مدارس جو جھاڑو کی مدد سے بھی AK-47 رائفلیں بنانے کی تربیت فراہم کرتے ہیں، دہشت گردی کی افزائش گاہیں ہیں اور ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔”کریم نگر ضلع کے جمی کنٹا میں لڑکیوں کے ہاسٹل کے افتتاح کے دوران، مسٹرکمار نے یہ بیان دیا ۔یواضح ہو کہ کریم نگر کے ایم پی اپنے پورے سیاسی کیریئر میں اسلامو فوبک ریمارکس کرنے کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔
کمار، جو پہلے تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ تھے، نے ریاستی حکومت پر ان اداروں کو فنڈز فراہم کرنے پر تنقید کی، اور مرحلہ خیز دعوی کیا کہ وہ "انتہا پسندی کو فروغ دینے” میں ملوث ہیں۔ انہوں نے حکومت کے ذریعہ ان مدارس کی حمایت کے فیصلے پر سوال اٹھایا، حالانکہ انہوں نے اپنے الزامات کے ثبوت فراہم نہیں کئے۔
مزید برآں،مرکزی وزیر مملکت نے نے شیشومندر اسکولوں کے لیے فنڈز کی کمی پر عدم اطمینان کا اظہار کیاانہوں نے نے دلیل دی، "ہندوستانی سناتن ثقافت اور روایات کو فروغ دیتے ہیں۔” انہوں نے ریاستی اسکولوں میں متعدد خالی تدریسی اور صفائی کے عہدوں پر توجہ نہ دینے پر تلنگانہ حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔”یہ مایوس کن ہے کہ پروگرام میں تعلیم کا انچارج وزیر تک نہیں ہے،” کمار نے صورتحال کو "افسوسناک” قرار دیا۔ ان کے بیانات نے فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافے کے امکانات کے بارے میں تنقید اور خدشات کو جنم دیا ہے۔(سیاست نیوز کے ان پٹ کے ساتھ)