نئی دہلی :
ملک میں کورونا سے مسلسل بگڑتے حالات کے بیچ لوگوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ٹویٹر پر احتجاج کیا ۔ چند گھنٹوں میں ٹویٹر صارفین نے 2 لاکھ سے زیادہ ٹویٹ کرکے وزیر اعظم نریندر مودی کے استعفیٰ کی مانگ کردی۔کئی لوگوں نے وزیر اعظم کا موازنہ ’نیرو‘ سے کیا۔
ResignModi ہیش ٹیگ کے ساتھ 2 لاکھ سے زیادہ ٹویٹس ہوئیں۔ تاہم زیادہ تر ٹویٹس کانگریس ، ترنمول ، ڈی ایم کے اور بائیں بازو کی جماعتوں کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے دیکھے گئے ہیں۔کئی لوگوں نے الزام لگایا کہ ہندوستان کووڈ سے جیتنے کے لئے لڑ رہا ہے اور بی جے پی مغربی بنگال کو جیتنے کے لئے لڑ رہی ہے۔ حکومت کے خلاف احتجاج میں لوگوں کی جانب سے مختلف تصاویر اور کارٹون بھی پوسٹ کیے گئے۔ بہار کے سابق وزیر صحت اور آر جے ڈی رہنما تیج پرتاپ یادو نے کہا کہ جب روم جل رہا تھا تو ‘’نیرو‘ بانسری بجا رہا تھا۔
کرناٹک کے سابق وزیر اعلیو سدارامیا نے ٹویٹ کیا کہ مودی سرکار ہندوستان کے عوام کی پریشانیوں کی ذمہ دار ہے۔ تیاریاں ابھی بھی مایوس کن ہیں۔ وزیر اعظم مودی کو لگتا ہے کہ وہ ہندوستان سے بڑھے ہیں۔