ممبئی:(ایجنسی)
کرناٹک کے مانڈیا ضلع میں پی ای سی کالج کی طالبہ مسکان کے فرقہ پرستوں کے اشتعال انگیز نعرے کے جواب میں اللہ اکبر کی صداء بلند کیے جانے کی ہرجگہ ستائش ہورہی ہے۔ کئی تنظیموں نے مسکان کی بہادری پر انہیں اعزاز سے نوازا ہے۔ ایک طرف جہاں انہیں واقعی اعزاز دیاجارہا ہے تو وہیں دوسری طرف سوشل میڈیا پر سستی شہرت حاصل کرنے کےلیے کچھ یوٹیوبر تکبیر بلند کرنے والی مسکان خان کے تعلق سے فرضی خبریں بھی چلا رہے ہیں۔
ان ہی خبروں میں یہ خبر بھی گردش کررہی ہے کہ ترکی مسکان کو کئی کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے تو وہیں کچھ یوٹیوب چینل دعویٰ کررہے ہیں کہ دبئی نے اعزاز میں مسکان کو دنیا کی طویل عمارت برج خلیفہ پر جگہ دی ہے۔
اس دوران یہ خبر بھی گردش کررہی ہے کہ سلمان خان اور عامر خان مسکان خان کو پانچ کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ تمام خبریں بے بنیاد اور فرضی ہیں۔ صرف یوٹیوب پر اپنا وویو بڑھانے کےلیے ناظرین کو دھوکہ میں ڈالاجارہا ہے۔