نئی دہلی: یوم آزادی سے قبل اسلامک سینٹر آف انڈیا نے اس دن کو جوش و خروش سے منانے کی اپیل کی ۔
بی بی سی کے مطابق خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے سینٹر کے چیئرمین اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ممبرخالد رشید فرنگی محلی نے کہا، ’’اسلامک سینٹر آف انڈیا نے 15 اگست کے حوالے سے رہنما خطوط جاری کیے ہیں اور تمام ہندوستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دن کو بھرپور طریقے سے منائیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ اسلامک سنٹر آف انڈیا نے تین دن تک یوم آزادی منانے کا پروگرام ترتیب دیا ہے، جس میں مختلف پروگرام کئے جا رہے ہیں۔ اس میں ترنگا پینٹنگ، کوئز اور تقریری مقابلہ رکھا گیا ہے۔
مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ ان پروگراموں کا مقصد نوجوان نسل بالخصوص طلباء کو جدوجہد آزادی سکھانا ہے تاکہ وہ جان سکیں کہ آزادی کے لیے کس نے اپنی جانیں قربان کیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام اداروں سے 15 اگست کو ترنگا لہرانے اور قومی ترانہ گانے کی بھی اپیل کی ہے۔