بھوپال:(ایجنسی)
مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال سے متصل ضلع رائیسین کے سلوانی تھانہ کے پرتاپ گڑھ جتھوڑی کے پاس واقع گاؤں کھمریا پوڑی میں بچوں کے معمولی جھگڑے نے فرقہ وارانہ تشدد کی شکل اختیار کرلی۔ تنازعہ اتنا بڑھا کہ بڑوں نے بجھائے معاملہ حل کرنے کے بجائے ایک د وسرے پر لاٹھی ڈنڈوں سے نہ صرف حملہ کیا بلکہ مارپیٹ اور پتھربازی کے ساتھ آگ زنی کو بھی انجام دیا گیا۔ شرپسندوں نے گاڑیوں میں آگ لگائی گئی۔
فرقہ وارانہ تشدد میں پچاس سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے، جنہیں مقامی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا۔ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے چار تھانوں کی پولیس کو تعینات کردیا گیا ہے۔ حالات اب پوری طرح پرامن ہیں، لیکن انتظامیہ کی جانب سے موقع پر اضافی فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔تشدد کی خبر ملتے ہیں رائیسین ضلع کے اعلی حکام بھی موقع پرپہنچ گئے ہیں۔