اتر پردیش کے کئی اضلاع میں پولیس نے عید کے موقع پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور سڑک پر نماز پڑھنے کے سلسلے کانپور، علی گڑھ، باغپت اور ہاپوڑ میں سینکڑوں نامعلوم لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔دی کوئنٹ نے تفصیل کے ساتھ رپورٹ دی ہے ۔ واضح ہو عید کے موقع پر پولیس انتظامیہ نے سڑک پر نماز نہ پڑھنے کی اپیل کی تھی۔ پولیس انتظامیہ نے بھی امن کمیٹی اور عیدگاہ کمیٹی سے بات چیت کے بعد ہدایات جاری کی تھیں۔ اس کے باوجود کئی اضلاع میں سڑکوں پر نمازیں ادا کی گئ۔
دی کوئنٹ کے مطابق کانپور کمشنریٹ پولیس نے سڑک پر نماز ادا کرنے پر 1800 نمازیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ کانپور کے بجریا تھانے میں سب انسپکٹر اوم ویر سنگھ کی تحریر پر، جاجمؤ تھانے میں سب انسپکٹر راج بہادر سنگھ اور بابو پوروا میں سب انسپکٹر برجیش سنگھ کی تحریر پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ نمازیوں کے ساتھ ساتھ عیدگاہ کمیٹی کے عہدیداروں کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔
کانپور کے بجریا پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 186، 188، 283، 341 اور 353 کے تحت نمازیوں اور عیدگاہ کمیٹی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق
"جیسے ہی نماز شروع ہوئی، تقریباً 1000-1500 لوگوں نے عید گاہ کے سامنے سڑک پر بیٹھ کر نماز پڑھنا شروع کر دی، جس نے ضلع میں نافذ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی اور آنے جانے والے لوگوں کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔”
باغپت میں امام سمیت آر ایل ڈی لیڈروں کے خلاف مقدمہ درج ؛باغپت میں بھی پابندی کے باوجود عید کی نماز سڑک پر ادا کی گئی۔ اس معاملے میں پولیس نے چھپرولی کے ایم ایل اے، شہر امام سمیت آر ایل ڈی کے کئی بڑے لیڈروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ باروٹ کوتوالی میں آئی پی سی کی دفعہ 188، 171 ایچ، 341، 353 اور پبلک ایکٹ کی دفعہ 123 اے کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں شہر کے امام مولانا عارف الحق، چھپرولی کے ایم ایل اے ڈاکٹر اجے تومر، آر ایل ڈی لیڈر اشونی تومر، گورو، عرفان ملک، وشواس چودھری، مکیش اپادھیائے، اسرال عرف گڈو اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔
علی گڑھ میں بھی ایف آئی آر:علی گڑھ میں بھی ضلع انتظامیہ نے کھلے میں نماز پڑھنے پر مقدمہ درج کیا ہے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے تھانہ دہلی گیٹ اور اپرکوٹ کوتوالی میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے شہر کے مفتی نے لوگوں سے کھلے میں نماز نہ پڑھنے کی اپیل کی تھی۔ اس کے ساتھ پولیس انتظامیہ نے بھی اپیل کی تھی۔ ۔
کلدیپ سنگھ گناوت، ایس پی سٹی علی گڑھ کے مطابق سڑک پر خلل ڈالنے کے لئے نامعلومافراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے
ہاپوڑ میں بھی 200-250 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر
ایف آئی آر رپورٹ کے مطابق انتظامی کمیٹی سمیت 250 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ہاپوڑ نگر پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 186، 188، 243، 341 اور 353 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔