اردو
हिन्दी
مارچ 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مُربی کے پانچ امتیازی اوصاف ( سیرتِ طیبہ کی روشنی میں)

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مذہبیات, مضامین
A A
0
مُربی کے پانچ امتیازی اوصاف ( سیرتِ طیبہ کی روشنی میں)
134
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

جو شخص ’مُربّی‘ کے منصب پر فائز ہو ، لوگوں کے درمیان وعظ و ارشاد کرتا ہو ، دوسرے اس کی باتیں سننے اور ان پر عمل کرنے کے خواہاں رہتے ہوں اسے اپنے اندر درج ذیل اوصاف پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے :

1_ اپنا نمونہ پیش کرے:

مربی کو چاہیے کہ لوگوں کو جن اچھے کاموں پر ابھارے ، ان پر پہلے خود عمل کرکے دکھائے اور لوگوں کے سامنے اظہار بھی کرے کہ میں جو باتیں کہہ رہا ہوں ان پر خود بھی عمل کرتا ہوں۔ اللہ کے رسولﷺ نے اپنے اصحاب کو اہلِ خانہ کے ساتھ اچھے برتاؤ کی تلقین کی تو ساتھ ہی اپنا نمونہ پیش کیا _ فرمایا :

خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ، وَأَنَا خَيْرُكُمْ لِأَهْلِي( ترمذی : 3895)

’’تم میں بہتر وہ لوگ ہیں جو اپنے اہلِ خانہ کے لیے بہتر ہوں اور میں اہلِ خانہ سے برتاؤ کے معاملہ میں تم میں بہتر ہوں _‘‘

آپ نے زندگی میں اعتدال اور توازن کی تعلیم دی تو صاف الفاظ میں بیان کیا کہ آپ خود بھی اس پر عمل پیرا ہیں _ فرمایا :

أَمَا واللَّهِ إنِّي لَأَخْشَاكُمْ لِلَّهِ وأَتْقَاكُمْ له ، لَكِنِّي أصُومُ وأُفْطِرُ ، وأُصَلِّي وأَرْقُدُ ، وأَتَزَوَّجُ النِّسَاءَ (بخاری : 5063)

’’لوگو ! اللہ کی قسم _ میں تم میں سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والا اور سب سے زیادہ تقویٰ اختیار کرنے والا ہو ، لیکن میں روزہ رکھتا ہوں اور نہیں بھی رکھتا ، نماز پڑھتا ہوں اور سوتا بھی ہوں اور نکاح بھی کرتا ہوں _‘‘

2_ آسانی پیدا کرے :

مربی کو چاہیے کہ لوگوں کے سامنے دین کو آسان بناکر پیش کرے _ ان کے دلوں میں یہ بات راسخ کرنے کی کوشش کرے کہ احکامِ دین پر عمل کرنا آسان ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے حضرت ابوموسیٰ اشعری اور حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہما کو یمن بھیجا تو فرمایا :

يَسِّرَا ولَا تُعَسِّرَا ، وبَشِّرَا ولَا تُنَفِّرَا (بخاری :4341)

’’ آسانی پیدا کرو ، دشواری پیدا نہ کرو _ خوش خبری دو ، متنفر نہ کرو _‘‘

  حجۃ الوداع کے موقع پر لوگوں نے آپ سے مختلف مسائل دریافت کیے _ ایک نے کہا : میں نے قربانی کرنے سے پہلے حلق کرلیا _ آپ نے فرمایا : اب قربانی کرلو ، کوئی حرج نہیں _ دوسرے نے سوال کیا : میں نے رمی کرنے سے پہلے قربانی کرلی _ فرمایا : ’’اب رمی کرلو _ کوئی حرج نہیں _‘‘ اسی طرح صحابہ نے مناسک حج کی تقدیم و تاخیر کے بارے میں بہت سے سوالات کیے _ آپ نے ہر ایک کو یہی جواب دیا : 

’’ افْعَلْ وَلَا حَرَجَ‘‘ (بخاری : 83)’’کوئی بات نہیں ، ایسا ہی کرلو _‘‘

3 _ رجائیت پسند ہو :

مربی کو چاہیے کہ حالات چاہے جتنے سخت ہوں ، ہمیشہ امید افزا بات کرے _ مکی عہد کے ابتدائی زمانے میں حضرت خبّاب بن ارت رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے اہلِ ایمان کو دی جانے والی اذیتوں اور تکالیف کی شکایت کی تو آپ نے فرمایا : ’’ تم سے پہلے کے لوگوں کو اس سے کہیں زیادہ مصائب سے دوچار ہونا پڑا تھا ‘‘ پھر ارشاد فرمایا :

واللَّهِ لَيُتِمَّنَّ هذا الأمْرَ ، حتّى يَسِيرَ الرّاكِبُ مِن صَنْعاءَ إلى حَضْرَمَوْتَ ، لا يَخافُ إلّا اللَّهَ ( بخاری : 3612)

’’اللہ کی قسم _ یہ کام ضرور پورا ہوکر رہے گا ، یہاں تک کہ سوار صنعاء سے حضرموت تک سفر کرے گا ، لیکن اسے اللہ کے سوا کسی اور کا خوف نہ ہوگا ‘‘

غزوۂ احزاب کے موقع پر مدینہ کے اطراف میں خندق کھودنے میں صحابہ کے ساتھ رسول اللہ ﷺ بھی شریک تھے _ ایک بڑی چٹان کسی سے نہیں ٹوٹ رہی تھی _ آپ نے اس پر تین ضربیں لگائیں _ وہ پاش پاش ہوگئی _ ہر مرتبہ اس سے چنگاری نکلی _ آپ نے فرمایا :

إِنِّي حِينَ ضَرَبْتُ الضَّرْبَةَ الْأُولَى رُفِعَتْ لِي مَدَائِنُ كِسْرَى وَمَا حَوْلَهَا وَمَدَائِنُ كَثِيرَةٌ، حَتَّى رَأَيْتُهَا بِعَيْنَيَّ ، ثُمَّ ضَرَبْتُ الضَّرْبَةَ الثَّانِيَةَ، فَرُفِعَتْ لِي مَدَائِنُ قَيْصَرَ وَمَا حَوْلَهَا حَتَّى رَأَيْتُهَا بِعَيْنَيَّ ، ثُمَّ ضَرَبْتُ الثَّالِثَةَ، فَرُفِعَتْ لِي مَدَائِنُ الْحَبَشَةِ وَمَا حَوْلَهَا مِنَ الْقُرَى حَتَّى رَأَيْتُهَا بِعَيْنَيَّ _ ( نسائی :3176)

’’ پہلی ضرب سے نکلنے والی چنگاری میں مجھے کسریٰ کے محلات اور شہر ، دوسری ضرب سے نکلنے والی چنگاری میں قیصر کے محلات اور شہر اور تیسری ضرب سے نکلنے والی چنگاری میں حبشہ کے محلات اور شہر دکھائی دیے ہیں _‘‘

4_ تذکیر کے مواقع سے فائدہ اٹھائے :

مربی کو چاہیے کہ وہ اپنی بات کہنے کے مواقع تلاش کرے _ جب اور جہاں بھی موقع ملے اپنی بات کہہ گزرے _ حالات سے فائدہ اٹھائے ، تمثیلات استعمال کرے اور مؤثر انداز میں سامعین کی توجہ اس جانب مبذول کرائے جدھر چاہتا ہے ۔ ایک جنگ کے بعد قیدیوں میں ایک عورت بھی تھی اس کے پستانوں سے دودھ ٹپک رہا تھا _ وہ کوئی بھی بچہ پاتی اسے چمٹا لیتی اور دودھ پلانے لگتی _ اسے دیکھ کر رسول اللہ ﷺ نے اپنے اصحاب کو مخاطب کرکے فرمایا :

’’ تمہارا کیا خیال ہے؟ کیا یہ عورت اپنے بچے کو آگ میں ڈال سکتی ہے؟‘‘ صحابہ نے جواب دیا : ’’ ہرگز نہیں ‘‘ تب آپ نے فرمایا :

لَلَّهُ أرْحَمُ بعِبادِهِ مِن هذِه بوَلَدِها (بخاری : 5999)

’’ اللہ اپنے بندوں پر اس سے زیادہ مہربان ہے جتنی یہ عورت اپنے بچے پر ‘‘

ایک مرتبہ اللہ کے رسول ﷺ اپنے اصحاب کے ساتھ کہیں جا رہے تھے _ راستے میں بکری کا ایک بچہ مردہ حالت میں پڑا ہوا تھا _ آپ نے فرمایا :

’’ یہ اتنا بے وقعت ہے کہ اس کے مالک نے اسے باہر پھینک دیا ہے ‘‘ صحابہ نے عرض کیا :’ ہاں ، اے اللہ کے رسول! اب اس کی کوئی وقعت نہیں رہ گئی ہے ‘‘

آپ نے فرمایا : فَالدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ مِنْ هَذِهِ عَلَى أَهْلِهَا (ترمذی : 2321)

’’جتنا یہ اپنے مالک کے لیے بے وقعت ہے اس سے زیادہ دنیا اللہ کے لیے بے وقعت ہے _‘‘

5 _ خوش گفتار ہو:

مربی کے لیے ضروری ہے کہ اس کی زبان میٹھی ہو _ اس کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ رقصاں رہتی ہو _ وہ بولے تو اس کے منھ سے پھول جھڑیں _ رسول اللہﷺ نے فرمایا:

تَبَسُّمُكَ فِي وَجْهِ أخِيكَ لَكَ صَدَقَةٌ ( ترمذی :1956)

’’اپنے بھائی کے سامنے تمہارا مسکرانا تمہارے لیے صدقہ ہے ‘‘

متعدد صحابہ نے گواہی دی ہے کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ سے زیادہ کسی کو مسکراتا ہوا نہیں دیکھا _ ۔

(تذکیر بالحديث ، تربیتی اجتماع بہ عنوان ‘مربی ، داعی ، رہ نمائی ، مرکز جماعت اسلامی ہند ، 13 اکتوبر 2021 )

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
Sanjeev Srivastava Kachori Controversy Debate
مضامین

بی بی سی نیوز کے انڈیا ہیڈ رہے سنجیو سریواستو کے کچوری کی دکان کھولنے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہے؟

24 فروری
Bhagwat Commentary Critical Analysis
مضامین

ملاحظات: بھاگوت بھٹکاؤ کی راہ پر

23 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Iran War Secret Briefing

ایران جنگ پر امریکی کانگریس کی ‘خفیہ بریفنگ نے دنیا کی نیند اڑادی٫ جانیں ایسا کیا ہے رپورٹ میں؟

Iran Israel Strikes Damage

اسرائیل کو کھنڈر بنارہا ہے ایران،بن گورین ایئرپورٹ ،فوج کا کمیونکیشن سسٹم تباہ، بینک، مالیاتی ادارے نشانے پر

تنقید جرم ,سرکار کا حکم؟ایکس اور انسٹاگرام نے پی ایم مودی پر تنقیدی پوسٹس کو ہٹا دیا ،

تنقید جرم ,سرکار کا حکم؟ایکس اور انسٹاگرام نے پی ایم مودی پر تنقیدی پوسٹس کو ہٹا دیا ،

Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

Iran War Secret Briefing

ایران جنگ پر امریکی کانگریس کی ‘خفیہ بریفنگ نے دنیا کی نیند اڑادی٫ جانیں ایسا کیا ہے رپورٹ میں؟

مارچ 11, 2026
Iran Israel Strikes Damage

اسرائیل کو کھنڈر بنارہا ہے ایران،بن گورین ایئرپورٹ ،فوج کا کمیونکیشن سسٹم تباہ، بینک، مالیاتی ادارے نشانے پر

مارچ 11, 2026
تنقید جرم ,سرکار کا حکم؟ایکس اور انسٹاگرام نے پی ایم مودی پر تنقیدی پوسٹس کو ہٹا دیا ،

تنقید جرم ,سرکار کا حکم؟ایکس اور انسٹاگرام نے پی ایم مودی پر تنقیدی پوسٹس کو ہٹا دیا ،

مارچ 11, 2026
Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

مارچ 10, 2026

حالیہ خبریں

Iran War Secret Briefing

ایران جنگ پر امریکی کانگریس کی ‘خفیہ بریفنگ نے دنیا کی نیند اڑادی٫ جانیں ایسا کیا ہے رپورٹ میں؟

مارچ 11, 2026
Iran Israel Strikes Damage

اسرائیل کو کھنڈر بنارہا ہے ایران،بن گورین ایئرپورٹ ،فوج کا کمیونکیشن سسٹم تباہ، بینک، مالیاتی ادارے نشانے پر

مارچ 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN