ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ رہے گلبدین حکمت یار جو ان دنوں سخت علیل ہیں کی عیادت کے لیے اسپتال گیے ، جہاں وہ ان دنوں زیرِ علاج ہیں۔
گلبدین حکمت یار حال ہی میں علاج کی غرض سے ملائیشیا آئے تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم انور ابراہیم نے اسپتال میں ان سے ملاقات کی۔
بعد ازاں انور ابراہیم نے اسپتال میں گلبدین حکمت یار کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے دیرینہ دوست اور افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار سے ملاقات کا موقع ملا، جو اس وقت ملائیشیا میں علاج کروا رہے ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت عطا فرمائے اور ان کے تمام طبی معاملات میں آسانی پیدا فرمائے







