سابق سی جے آئی ڈی وائی چندر چوڑ نے ہفتہ کو کہا کہ آئین میں یکساں سول کوڈ کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔ آئین کے 75 سال بعد اب اس مقصد کو حاصل کرنے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ قدم ملک کی تمام ذاتوں، برادریوں اور طبقات کو اعتماد میں لے کر ہی اٹھایا جانا چاہئے۔
سابق سی جے آئی ہفتہ کو کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی نئی کتابOur Living Constitution کی لانچنگ تقریب میں بول رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہہندوستانی آئین ملک کو استحکام فراہم کرنے والی سب سے بڑی طاقت ہے۔ یہ آئین مختلف برادریوں، مذاہب، خطوں اور ثقافتوں کو ایک دھاگے میں جوڑ کر ایک قوم کے طور پر ہندوستان کی تعمیر کرتا ہے۔آئین کو مبینہ خطرہ اور آئینی اداروں کے بارے میں اپوزیشن کی تشویش پر انہوں نے کہا کہ آئین ہمیشہ کے لیے ہے۔ گزشتہ 75 سالوں میں حکمرانی کے کئی ادوار، وبائی امراض اور اندرونی و بیرونی چیلنجز آئے لیکن آئین نے ملک کو استحکام دینے کا کام کیا۔








