نئی دہلی :
تمام سرکاری اور پرائیوٹ سیکٹر کے بینک 27 مارچ سے 4 اپریل کے درمیان سات دن تک بند رہیں گے ، لہٰذا بینک سے متعلقہ تمام کاموں کے لئے ان تاریخوں کو دھیان میں رکھیں۔ 27 سے 29 مارچ تک تو بینک مسلسل تین دن بند رہیں گے ، کیوں کہ 27 مارچ کو چوتھا ہفتہ ہے اور 28 مارچ کو اتوار ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا کی ویب سائٹ پر 29 مارچ کو دی گئی بینک تعطیلات کے بارے میں معلومات کے مطابق ہولی کے موقع پر تمام بینک بند رہیں گے۔آر بی آئی کے مطابق 30 مارچ کو بینک صرف پٹنہ (بہار) میں بند رہیں گے ، باقی ملک کی ریاستوں میں کھلے رہیں گے۔31 مارچ کو تمام بینکوں میں عام لوگوں کے لیے کام نہیں ہوگا ، کیونکہ بینکوں میں مالی سال کے آخری دن کی کالوزنگ کا کام کاج ہوگا۔ اس کے علاوہ اپریل 2021 میں ریزرو بینک آف انڈیا نے یکم اپریل کو کالوزنگ آف اکاؤنٹ کے سبب چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ 2 اپریل کو گڈ فرائڈے منانے کے لئے تعطیل ہوگی اور 4 اپریل کو اتوار ہے۔