نئی دہلی: انسانی حقوق کی گیارہ بین الاقوامی تنظیموں بشمول ایمنسٹی انٹرنیشنل اور رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے صحافی اور حقائق کی جانچ کرنے والے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کے خلاف لگائے گئے بغاوت کے الزام پر تنقید کی ہے۔ یتی نرسنگھانند سرسوتی ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری، ادیتا تیاگی کی شکایت کی بنیاد پر، غازی آباد پولیس نے ان پر بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 152 کے تحت مقدمہ درج کیا، جو ہندوستان کی خودمختاری، اتحاد اور سالمیت کو خطرے میں ڈالنے والی سرگرمیوں کو مجرمانہ قرار دیتی ہے۔ انسانی حقوق کی جن تنظیموں نے اس پر دستخط کئے ہیں ان کے نام ہںںں
Index on Censorship
PEN International Digital Rights Foundation
Reporters Without Borders (RSF)
International Press Institute (IPI)
Electronic Frontier Foundation
International Federation of Journalists (IFJ)
Amnesty International
Human Rights Watch
Committee to Protect Journalists
International Freedom of Expression Exchange(IFEX)