مدھیہ پردیش کے نرمداپورم ضلع میں چرچ کو آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ چرچ کی دیواریں مسخ ہو چکی ہیں۔۔ دیوار پر ‘رام’ لکھا ہوا پایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے ذمہ داروں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
یہ واقعہ نرمداپورم ضلع کے قبائلی اکثریتی سکھاٹوا بلاک کے چوکی پورہ گاؤں میں پیش آیا۔ یہ واقعہ اتوار کو اس وقت منظر عام پر آیا جب مقامی لوگوں نے مسیحی عبادت گاہ کے اندر جلے ہوئے فرنیچر، دھوئیں سے سیاہ دیواریں اور دیوار پر ‘رام’ لکھا ہوا پایا۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف کسی بھی طبقے کے مذہب کی توہین کے ارادے سے عبادت گاہ کو نقصان پہنچانے یا اس کی بے حرمتی کرنے کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مطابق، ایک اہلکار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، شرپسند تقریباً پانچ سال قبل تعمیراور ضلع ہیڈکوارٹر سے 40 کلومیٹر دور واقع چرچ میں داخل ہوئے، کھڑکیوں کی گرلز کو ہٹا کر اندر سے آگ لگا دی۔ واقعہ کے سلسلے میں درج کرائی گئی شکایت کا حوالہ دیتے ہوئے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ میں کچھ مذہبی کتابیں اور فرنیچر سمیت دیگر اشیاء بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔
این ڈی ٹی وی NDTV کی رپورٹ کے مطابق، مقامی لوگوں نے بتایااین کہ چرچ امریکہ میں ایوینجلیکل لوتھرن چرچ سے منسلک تھا۔