اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ حزب اللہ نے بھی اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کی ہے۔ حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر 140 میزائل داغے ہیں۔ایک طرف جہاں اسرائیلی فوج لبنان میں عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے کئی اہداف پر تیزی سے حملے کر رہی ہے، وہیں دوسری طرف حزب اللہ نے بھی جوابی کارروائی کی ہے۔ حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر 140 میزائل داغے ہیں۔ فی الحال حزب اللہ کے میزائل حملے میں اسرائیل کو ہونے والے نقصان کے بارے میں معلومات موصول نہیں ہوسکی ہیں۔ یہ حملہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے اسرائیل پر بڑے پیمانے پر بمباری کا بدلہ لینے کے عزم کے ایک دن بعد ہوا ہے۔
*حزب اللہ نے کیا کہا؟
اسرائیل کی فوج نے کہا کہ جمعہ کی سہ پہر تین راؤنڈ راکٹ فائر کیے گئے، جن میں لبنان کی سرحد کے ساتھ واقع مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ حزب اللہ نے کہا کہ اس نے کاتیوشا راکٹوں سے سرحد کے ساتھ کئی مقامات کو نشانہ بنایا، جن میں کئی فضائی دفاعی اڈے اور اسرائیلی بکتر بند بریگیڈ کا ہیڈکوارٹر بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اہداف پر پہلی بار حملہ کیا گیا ہے۔ حزب اللہ نے کہا کہ راکٹ جنوبی لبنان میں دیہاتوں اور گھروں پر اسرائیلی حملوں کے بدلے میں فائر کیے گئے۔
وہیں اسرائیلی فوج نے لبنان کی جانب سے شمالی حصے میں راکٹوں کا ایک بیراج فائر کرنے کی تصدیق کی ہے۔آئی ڈی ایف نے اپنے بیان میں لبنان سے اسرائیل کے شمال کی جانب 140 راکٹ داغے جانے کی تصدیق کی ہے اور دعویٰ کیا کہ زیادہ تر راکٹ کھلے مقامات پر گرے تاہم ان حملوں سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔اسرائیل کی فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے فضا کے دفاعی نظام نے ان حملوں میں سے کچھ کو روکا بھی ہے۔
یہ حملے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں، صفد اوردیگرعلاقوں پر فائر کیے گئے۔آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں فائر اور ریسکیو کی ٹیمیں راکٹ فائر کی وجہ سے لگنے والی آگ کو بجھا رہی ہیں۔
اس سے قبل اسرائیلی پولیس نے ٹیلیگرام پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ ان حملوں سے ایک شخص معمولی زخمی ہوا ہے کی اطلاع دی ہے لیکن اس سے متعلق مزید تفصیلات نہیں دیں۔
یاد رہے کہ یہ حملے اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ گروپ حزب اللہ کے ٹھکانوں پر وسیع فضائی حملوں کے جواب میں سامنے آئے ہیں۔
دوسری جانب عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں فوجی مقامات پر متعدد حملوں کا اعلان کیا ہے۔ لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے حملوں کا ہدف اسرائیلی فوج کے مراکز ہیں۔یہ حملے اسرائیل کی جانب سے گزشتہ رات تقریباً دو گھنٹے تک جنوبی لبنان پر بمباری کے ایک گھنٹے بعد کیے گئے۔
حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیل کی میزائل اور آرٹلری بٹالین کو نشانہ بنایا ہے اوربیریا میں فضائی دفاعی میزائل اڈہ بھی ان کا ایک ہدف تھا۔حزب اللہ کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اس نے اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں میں فلسطینی سرحد سے تقریباً 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دو فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے متنبہ کیا ہے کہ ’اسرائیلی حملوں کا جواب اس انداز میں دیا جائے گا جو شاید اس کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا