کولکاتہ:پورے ملک کے بڑے شیروں میں وقف قانون کے خلاف مظاہرے ہوئے آج مغربی بنگال کے کولکتہ میں واقع عالیہ یونیورسٹی کے طلباء جمعہ کو مرکزی حکومت کے وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ ایکٹ کو واپس لینے کا مطالبہ کرنے والے ہزاروں طلباء نے پارک سرکس کے علاقے میں سیون پوائنٹ کراسنگ کو بلاک کر دیا۔مرکزی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی
یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی قیادت میں مارچ کے دوران حکومت کے متعصبانہ رویے پر ناراضگی جتائی
"آئینی حقوق سے انکار نہیں کیا جا سکتا،” احتجاج کے دوران آویزاں ایک بڑے بینر پر لکھا تھا۔ مظاہرے کے دوران مظاہرین نے بھارتی پرچم بھی لہرایا۔